
سعودی عرب میں ربیعیہ کے خطیب جمعہ حجت الاسلام شیخ عبدالکریم الحبیل نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر سے گفت و گو میں امام خمینی (ره) کی چوبیسویں برسی کی مناسبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (ره) کے نظریات مختلف قوموں کے دل پر بہت سے اثرات مرتب کئے ہیں اس طرح کہ اس عظیم شخصیت کی تقریر مصائب برداشت کئے ہوئے قوم کی اطمینان کا سبب بنی ہے ۔
سعودی عرب میں ربیعیہ کے خطیب جمعہ نے وضاحت کی : امام خمینی (ره) کی تقریر دل سے بیان کئے گئے الفاظ تھے اسی بنا پر قوموں نے اس نظریہ پر اپنی سر تسلیم خم کر دی اور اپنے جان و دل سے اس کو قبول کیا ۔
سعودی عرب کے اس عالم دین نے امام خمینی (ره) کی جانشینی کے عنوان سے رہبری کونسل کے ذریعہ امام خامنهای کے انتخاب کو ایک بہت ہی قابل پسند اقدام جانا ہے اور بیان کیا : صبر ، بردباری ، علم و حلم میں امام خامنهای بہترین اور نزدیک ترین شخصیت امام خمینی (ره) کے ہیں ۔
انہوں نے حضرت آیت الله خامنهای کو دنیا کے تمام مسلمانوں کا ولی امر جانا اور بیان کیا : اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امام خامنہ ای دوسرے خمینی ہیں ۔