23 February 2015 - 16:14
News ID: 7840
فونت
جے ایس او طالبات پاکستان نے؛
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ساہیوال ڈویژن نے گذشتہ روز حجاب آگاہی سمینار کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔
حجاب آگاہي سمينار پاکستان


رسا نیوز ایجنس کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے زیر اھتمام منعقد حجاب آگاہی سمینار میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔


اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک و منقبت اہل بیت سے کیا گیا اس کے بعد ڈویژنل آرگنائزر ساہیوال فاطمہ بٹ نے افتتاحی خطاب تقریر میں مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی اور ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد خواہر شجیعہ زھرا علوی کو خوش آمدید کہا ۔


جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے ڈویژنل آرگنائزر ساہیوال فاطمہ بٹ کو بہترین پروگرام منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا کہا: جے ایس او طالبات پاکستان اسی سلسلے کی کڑی ہے اور خواہران کی تعلیم و تربیت تنظیم کا ہدف ہے حجاب آگاہی مہم اس ہدف کی پہلی اینٹ ہے ۔


سیدہ سدرہ نقوی نے اپنے بیان میں یہ کہتے ہوئے کہ قرآن کریم کی آیہ مبارک «واعتصمو بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا» کی روشنی میں خدا کی رسی کو مظبوطی سے تھامے رکھنے سے مراد قرآن و اہل بیت(ع) سے تمسک ہے اور زمانہ غیبت کبریٰ میں مراجع عظام و ولایت فقیہ سے تمسک ہے مومنات سےخطاب میں کہا: اس وقت پاکستان میں نمائندہ ولایت فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی سے متمسک رہنا اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھامے رکھنے کے مترادف ہے ۔


انہوں نے تنظیم میں شمولیت کے فوائد ، تنظیم کو فعال بنانے ، تنظیم سازی ، رپورٹ سازی وغیرہ پر بھی مفصل گفتگو کی ۔


فیصل آباد کی ڈویژنل آرگنائزر شجیعہ زھرا علوی نے پرنٹ اور سوشل میڈیا کوریج کے حوالے سے طالبات کی رہنمائی کی ۔


ساہیوال کی ڈویژنل آرگنائزر فاطمہ بٹ نے کہا: جے ایس او پاکستان طالبات کو فعال بنانے میں ساہیوال ڈویژن اپنا بہترین کردار ادا کرے گی اور قائد محترم حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے خواہران کی رہنمائی کرے گی ۔


سمینار کے بعد امام بارگاہ قصر سیّدہ فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کوٹ خادم علی شاہ ساہیوال میں فاطمہ بٹ کے زیر اہتمام طالبات کی تنظیمی نشست رکھی گئی جس میں یونٹ کوٹ خادم علی شاہ کی ممبران خواہران فرحت بتول، ایمن، رباب اور دیگر خواہران نے شرکت کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬