‫‫کیٹیگری‬ :
26 November 2015 - 17:22
News ID: 8754
فونت
آیت ‌الله وحید خراسانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے علماء و مبلغین کی طرف سے غیر مفید تقریر پیش کرنے سے پرہیز کی تاکید کرتے ہوئے لوگوں کے جہالت کے قفل کی چابھی اہل بیت علیہم السلام کے کلمات جانا ہے اور کہا : مبلغین و علماء کرام کو چاہیئے کہ معتبر روایت کی کتاب سے عوام کے درمیان تقریر کریں ۔
حضرت آيت ‌الله وحيد خراساني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله حسین وحید خراسانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں اپنے قرآ ن کریم کے تفسیری درس میں اربعین حسینی کی با فضیلت ایام سے استفادہ کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : یہ ایام انسان کے نجات و استفادہ کا بہترین موقع ہے ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : جن لوگوں نے گذشتہ سال ایام اربعین سے استفادہ کیا ہے الہی رحمت ان کے شامل حال رہا ہے اور ان کا دل خدا اور امام زمانہ سے آشنا ہوا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے اس بیان کے ساتھ کہ اس مناسب و مفید موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں بیان کیا : یہ ایام گذر جانے والے ہیں ہم لوگوں کو اس مناسب وقت سے اچھی طرح استفادہ کرنا چاہیئے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے دعا «اللَّهُمَّ اجْعَلْنِی مِنْ أَنْصَارِهِ وَ أَعْوَانِهِ وَ الذَّابِّینَ عَنْهُ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مومنین اس دعا میں خداوند عالم سے امام زمانہ کے انصار و مددگار ہونے کی درخواست کرتے ہیں ۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے یاران کو بہترین انصار و مددگار میں سے جانا ہے اور وضاحت کی : ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے یاران و انصار تک پہوچنا ہماری خواہش ہونی چاہیئے ۔

مرجع تقلید نے غیبت کے زمانہ میں علماء کرام و روحانیوں کے کاموں کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : علماء کرام و روحانیوں کی سب سے اہم ذمہ داری امیرالمومنین علیہ السلام کے یتیموں کی غیبت کے زمانہ میں سرپرستی ہے ۔

حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے علماء کرام کی دوسری اہم ذمہ داری دین کی تبلیغ جانا ہے اور اظہار کیا : روحانیوں کو چاہیئے کہ اس عظیم ایام میں محروم علاقے میں حاضر ہوں اور اہل بیت علیہم السلام کی محبت کی بیج لوگوں کے دل میں ڈالیں ۔

انہوں نے علماء و مبلغین کی طرف سے غیر مفید تقریر پیش کرنے سے پرہیز کی تاکید کرتے ہوئے لوگوں کے جہالت کے قفل کی چابھی اہل بیت علیہم السلام کے کلمات جانا ہے اور کہا : مبلغین و علماء کرام کو چاہیئے کہ معتبر روایت کی کتاب جیسے بحار الانوار سے عوام کے درمیان تقریر کریں تا کہ لوگوں کا قلب جہالت سے آزاد ہو ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں : فرصت کا وقت بادل کی طرح گذر جاتا ہے اور یہ تشبیہ اس وجہ سے دی ہے کہ بادل کی وجہ سے بارش ہوتی ہے اور زندگی دینے والی ہے ؛ اس وجہ سے فرصت بھی بادل کی طرح ہے کہ ہم لوگوں کی زندگی میں خیر و برکت کی بارش کا سبب ہوتی ہے ۔

انہوں نے علم و عالم کی اہمیت کی طرف اہل بیت علیہم السلام کی روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام علی علیہ السلام علم کی فضیلت کے سلسلہ میں فرماتے ہیں : جس زمانہ میں ہمارے شیعیان علم حاصل کرتے ہیں اور دوسروں کو ظلمت سے نجات دلاتے ہیں قیامت کے روز نور کے تاج سے محشور ہونگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬