20 March 2016 - 18:24
News ID: 9184
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار دستے کے ذریعہ القاعدہ کے دو سرغنے، "یحیی مبھیط" اور "ابوعبیدہ الحدی" بھی اس کارروائی میں مارے گئے جبکہ دسیوں ایجنٹ زخمی ہوگئے اور ان کی متعدد گاڑیاں اور فوجی سازوسامان بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔
يمني فوج و عوامي رضاکار فورس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار دستے نے، دہشت گردوں کو سعودی اتحاد کی فضائیہ تعاون حاصل ہونے کے باوجود صوبے تعز کے الضباب علاقے میں حملہ کرکے اسّی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ،جس میں القاعدہ کے بعض سرغنے بھی شامل ہیں ۔

یمن کی فوجی ذرایع کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے ایک کامیاب اور بے مثال کارروائی کرتے ہوئے الضباب کے علاقے میں اسّی سعودی ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایجنٹوں کا ایک فوجی کمانڈر "محمد عبداللہ العونی" بھی شامل ہے ۔

موصولہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح القاعدہ کے دو سرغنے، "یحیی مبھیط" اور "ابوعبیدہ الحدی" بھی اس کارروائی میں مارے گئے جبکہ دسیوں ایجنٹ زخمی ہوگئے اور ان کی متعدد گاڑیاں اور فوجی سازوسامان بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔

یمن کی نیوز ایجنسی میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ہلاک ہونے والے بہت سے افراد یمن کی فوج اور عوامی دستوں کو مطلوب تھے ۔

واضح رہے کہ موصولہ اطلاع کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی دستے، سعودی عرب کے جارح عناصر کے سرغنوں اور غاصبوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے میں پرعزم ہیں اور یمن سے دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کرنے تک ان کی یہ کارروائیاں جاری رہیں گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬