31 July 2013 - 16:57
News ID: 5738
فونت
اسلامی اخلاق اور رھبر معظم انقلاب اسلامی(11):
رسا نیوز ایجنسی – رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول نصحیت آمیز احادیث کی تشریح میں تین عادتوں کو کمال ایمان کی نشانی جانا ۔
رھبر معظم انقلاب اسلامي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت ‌الله العظمی خامنہ ای نے سیکڑوں افاضل و علمائے کرام کی موجودگی میں حسینہ امام خمینی تھران میں منعقد ہونے والے اپنے درس خارج کے ابتداء میں مرسل اعظم(ص) سے منقول حدیث کے ائینہ میں اخلاقی نکات کی جانب اشارہ کیا ۔

 

رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے رسول اسلام(ص) کی حدیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ثلاثٌ من کنّ فیه استکمل خصال الإیمان ؛ الذی إذا رضی، لم یُدْخِله رضاه فی باطلٍ وإذا غَضِبَ لم یخرجه الغضب من الحقّ وإذا قدر لم یتعاط ما لیس له؛ جس شخص میں یہ تین عادتیں ہوں اس میں ایمانی صفات کامل ہو جائیں گی؛ ایک جب کسی چیز سے راضی و خوشنود ہو تو یہ خوشی اور پسندیدگی اسے باطل کی حدود میں داخل نہ کر دے، دوسرے جب غصہ آئے تو وہ دائرہ حق سے خارج نہ ہو جائے، تیسرے جب قوت و طاقت حاصل ہو تو جو چیز اس کی نہیں ہے اس کی طرف دست درازی نہ کرے۔ (تحف العقول صفحه 43)

 

حضرت ایت اللہ خامنہ ای نے پیغمبر اسلام کی اس نصیحت آموز حدیث کی تشریح میں کہا: اس روایت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایمان انہیں تین عادتوں تک محدود ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ جس شخص کے یہاں یہ تینوں صفتیں ہوں اس کے یہاں گویا ایمان کی سبھی صفات جمع ہیں۔ کیونکہ ان میں سے ہر ایک صفت، نیک صفات کا گلدستہ ہے اور ایک صفت پیدا ہونے سے صفات حسنہ کے بہت سے پھول کھل جاتے ہیں۔ کسی کی خوشنودی اور محبت اس کو باطل کی طرف نہ کھینچ لے جائے کہ وہ اس کا دفاع کرنے لگے یا اسی طرح کسی سے غصہ و ناراضگی ہے جو غلط روئے کا باعث بنتی ہے۔ جب قوت و اقتدار مل جائے تو انسان ایسا کوئی کام نہ کرے جو اس کو نہیں کرنا چاہئے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬