23 September 2014 - 12:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7291
فونت
کالعدم جماعت کی نئی سازش ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ کالعدم اہلسنت والجماعت نے جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کے صاحبزادے مفتی امان اللہ کے قتل کا مقدمہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی سمیت دیگر کیخلاف درج کرا دیا ہے۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم اہلسنت والجماعت نے جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کے صاحبزادے مفتی امان اللہ کے قتل کا مقدمہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی سمیت دیگر کیخلاف درج کرا دیا ہے۔

کالعدم جماعت نے حجت الاسلام امین شہیدی کے علاوہ قلب شاہ، اشتیاق شاہ اور دیگر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

تھانہ آرے بازار میں جامعہ تعلیم القرآن سے تعلق رکھنے والے شاہد محمود کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مفتی امان اللہ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد کالعدم اہلسنت والجماعت اور مدرسے کے طلبہ نے شہر بھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔

کالعدم جماعت کے سینکڑوں دہشتگردوں نے ٹائراں والے بازار میں امام بارگاہ کو مکمل طور پر نذرآتش کرنے کے علاوہ ایک شخص کو بھی زندہ جلا دیا تھا۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬