02 December 2014 - 16:24
News ID: 7541
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ملک انتہائی نامساعد حالات کا شکار ہے ، سیاسی جماعتوں اور رہنمائوں کو بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل مذاکرات سے حل کئے جانے چاہئیں، ملک مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : ملک انتہائی نامساعد حالات کا شکار ہے ، سیاسی  جماعتوں اور رہنمائوں کو بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل مذاکرات سے حل کئے جانے چاہئیں، ملک مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا : اس وقت ملک انتہائی نامساعد حالات کا شکارہے ،ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہی، عام کاشتکار، کسان سے لے کر بزنس مین تک سب پریشان حال ہیں جبکہ امن وامان کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے ملک میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے، علماء، وکلاء، ججز اور بے یارو مددگار مسافروں سمیت کسی کی جان محفوظ نہیں ، ایسے حالات میں ملک مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اس لئے سیاسی جماعتوں اور رہنمائوں کو چاہیے کہ وہ بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتا ہوا بیان کیا : ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور عوام کو انصاف فراہم کرے مگر افسوس یہاں زندگیاں بیت جاتی ہیں مگرانصاف میسر نہیں آتا معاشرہ اسی وقت صحیح معنوں میں ترقی کی جانب بڑھ سکتاہے جب انصاف کی فراوانی اور ہر شخص کو اس کا حق مل رہا ہو ۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ایک اور سوال پر کہا : جمہوری انداز اور آئین و قانون کے دائرے میں احتجاج ہر شخص کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے اسے کوئی محروم نہیں کرسکتا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬