02 December 2014 - 16:31
News ID: 7542
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنما نے کہا : امت مسلمہ دشمنوں کی سازش ناکام بنانے کے لئے وحدت و اخوت کے پرچم تلے اکٹھی ہوں ۔
پاکستان میں داعش کو پرموٹ کیا جا رہا ہے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنما حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے لاہور میں ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : امت مسلمہ دشمنوں کی سازش ناکام بنانے کے لئے وحدت و اخوت کے پرچم تلے اکٹھی ہوں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : پاکستان میں داعش کو پرموٹ کیا جا رہا ہے، اس عالمی دہشت گرد گروہ کو پاکستان میں منظم منصوبہ بندی کے تحت لایا جا رہا ہے، استعماری طاقتیں ملک میں شام اور عراق جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں، عجلت کے ساتھ کالعدم تنظیموں پر سے پابندی اُٹھانا اس بات کی دلیل ہے کہ فرقہ واریت کو پھر سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : لاڑکانہ میں جمیعت علماء اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو اور اسلام آباد میں حجت الاسلام نواز عرفانی کا قتل ایک بہت بڑی سازش کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشافات نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : ملک کو بیرونی دشمنوں سے زیادہ اندرونی استعماری ایجنٹوں سے خطرہ ہے، ہمیں ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا ہوگا اور تمام مسالک کے جید علماء کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا کہ ہم ان سازشوں کا مقابلہ کر کے مسلمانوں کو وحدت کی لڑی میں پرو کر پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے تاکید کی : ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، جنہوں نے عوامی مینڈیٹ چوری کیا، الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی شفاف تحقیقات اور موجودہ استحصالی نظام کی اصلاح کے لئے ہم اپنی پرامن اور عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬