Tags - کشمیر
حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی:
پیروان ولایت سرینگر کے سربراہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ علمائے کرام دانشور مفکرین اور ذاکرین حضرات پر ذمہ دارای عائد ہوتی ہے کہ وہ مراسم عزاداری کے ساتھ ساتھ قیام حسینی (ع) کا اصل ہدف اور مقصد بیان کریں۔
News ID: 430100    Publish Date : 2017/09/25

آغا سید حسن الموسوی:
بڈگام کشمیر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ ماہ محرم الحرام عالم انسانیت کو امام عالی مقام کے کربلائی مشن اور معرکہ کربلا کے فکر و پیغام کی طرف متوجہ کرتا ہے جہاں راہ حق کے ان مسافروں نے اپنی بے پناہ مزاحمت اور استقامت سے عزیمت کی ایسی تاریخ رقم کی جس کی مثال نہ دنیا پہلے پیش کرسکی تھی اور نہ رہتی دنیا تک پیش کرسکے گی۔
News ID: 430099    Publish Date : 2017/09/25

شیعہ سنی کارڈنیشن کمیٹی :
شیعہ سنی کارڈنیشن کمیٹی اجلاس میں مختلف مسالک کے علماء اور خطباء سے بھی اپیل کی گئی کہ ایک دوسرے کے خلاف فتویٰ بازی سے پرہیز کریں اور مسلکی منافرت پیدا کرنے اور کفریہ فتاوی جاری کرنے کی بجائے آپسی رواداری اور اتحاد ملت کے لئے سعی و کوشش کریں۔
News ID: 430098    Publish Date : 2017/09/25

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سوپور میں کل سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے تصادم میں ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔
News ID: 429880    Publish Date : 2017/09/10

کشمیر :
شہر خاص کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو خاردار تار سے سیل کردیا گیا۔ تاریخی جامع مسجد کے ارد گرد فورسز کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا تاکہ لوگ جامع مسجد کی طرف نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے نہ جاسکیں۔
News ID: 429875    Publish Date : 2017/09/09

حجت الاسلام آغا سید حسن موسوی:
سرینگر سے جاری اپنے عید پیغام میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ مفلوک الحال افراد کی خبرگیری ہر مسلمان کا دینی اور انسانی فریضہ ہے، تاہم عید کے موقعہ پر اس فریضے کی ادائیگی کے اجر و ثواب میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
News ID: 429771    Publish Date : 2017/09/02

حریت الائنس کشمیر:
سرینگر سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں حریت رہنماؤں نے اُمت مسلمہ خصوصاً وادی کشمیر کے عوام کو دل کے عمیق گہرایوں سے عید مبارک پیش کرتے ہوئے کہا عوام اپنے آس پاس حاجت مندوں، غریبوں اور محتاجوں کو اپنی عید کی خوشی میں شامل کریں۔
News ID: 429766    Publish Date : 2017/09/02

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کل سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کا ایک ضلع کمانڈر مارا گیا۔
News ID: 429532    Publish Date : 2017/08/18

حجت الاسلام آغا سید حسن موسوی:
انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر ی عوام سے وعدے کرکے اپنے وعدوں سے مکر جانا بھارت کی تاریخ رہی ہے، تاہم دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے انتہائی بااثر وزیراعظم ہونے کے ناطے کشمیر ی عوام نریندر مودی کے وعدے کے وفا ہونے کا انتظار کریں گے۔
News ID: 429518    Publish Date : 2017/08/16

شہرخاص اور سیول لائنز علاقوں میں سخت ناکہ بندی اور بخشی اسٹیڈیم میں بڑی تقریب، علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کال و ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سرینگر میں پولیس اور فروسز نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔
News ID: 429513    Publish Date : 2017/08/16

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی علاقے ترال میں ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے تین مقامی عسکریت پسندوں کی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد زبردست احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔
News ID: 429420    Publish Date : 2017/08/10

پاکستان کے نئے وزیراعظم :
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
News ID: 429384    Publish Date : 2017/08/08

کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں اور علحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین کشمیر ی جوان جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
News ID: 429356    Publish Date : 2017/08/06

حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی:
حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نے مقبوضہ کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے پے در پے سانحات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : کشمیر یوں کی نسل کشی کی پالیسی کے تناظر میں اینڈین فورسز کو جنگجوؤں اور عام شہریوں میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔
News ID: 429344    Publish Date : 2017/08/05

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے شوپیاں میں ہندوستانی فوج پر حملہ ہوا ہے
News ID: 429305    Publish Date : 2017/08/03

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی فورسز نے مزید ۳ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جن میں لشکر طیبہ کا کمانڈر ابو دجانہ بھی شامل ہے۔
News ID: 429280    Publish Date : 2017/08/01

حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی:
سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ نے تاریخی اور مرکزی جامعہ مسجد کو مقفل رکھنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دینی مسائل مداخلت جانا ۔
News ID: 429266    Publish Date : 2017/07/31

حجت الاسلام آغا سید حسن موسوی:
جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ شہر خاص میں ریاستی انتظامیہ کی جمعہ کرفیو پالیسی سے نہ صرف لاکھوں عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں، بلکہ طبی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ لازمی خدمات انجام دینے والے ادارے بھی مفلوج ہوکر رہ جاتے ہیں۔
News ID: 429235    Publish Date : 2017/07/29

کشمیر کے علاقےشوپیان میں فوجی گاڑی کی زد میں آنے سے کمسن طالبہ کی موت کے بعدعلاقہ میں شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔
News ID: 429096    Publish Date : 2017/07/20

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک فوجی اہلکار نے فائرنگ کر کے ایک میجر کو ہلاک کر دیا۔
News ID: 429070    Publish Date : 2017/07/18