12 April 2014 - 09:42
News ID: 6629
فونت
مجلس وحدت مسلمین کی تین روزہ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ سالانہ مرکزی تنظیمی و تربیتی " ناصران ولایت کنونشن " کا آغاز جامعہ امام صادق علیہ السلام اسلام آباد میں ہوچکا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ سالانہ مرکزی تنظیمی و تربیتی " ناصران ولایت کنونشن " کا آغاز جامعہ امام صادق علیہ السلام اسلام آباد پاکستان میں ہوچکا ہے ۔

اس کنونشن کے پہلے روز کے پہلے سیشن میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ عالی کا اجلاس چیئرمین شوریٰ عالی بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن صلاح الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن شوریٰ نظارت علامہ حیدر علی جوادی، رکن شوریٰ عالی علامہ سید جواد حسین ہادی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ مبارک علی موسوی، مرکزی سیکرٹری آفس علامہ حسنین گردیزی، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، سیکرٹری شوریٰ عالی علامہ حیدر عباس عابدی، رکن شوریٰ عالی علامہ شبیر بخاری، رائے علی رضا بھٹی، آل محمد جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ تصور جوادی، علامہ سبطین الحسینی، علامہ شیخ نیئر عباس شریک ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اس اجلاس میں مرکزی کابینہ کی گذشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سال کے مرکزی پروگرامات کی منظوری شوریٰ عالی سے لی گئی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬