14 February 2016 - 11:58
News ID: 9062
فونت
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے آپریشن میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ذریعہ آپریشن جس کے نتیجہ میں دسیوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراق کي عوامي رضاکار فورس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمال میں واقع الرمادی شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے فضائی حملے میں کم از کم سولہ دہشت گرد ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی طرف سے حملے میں البو ذیاب علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے تین اہم ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جس میں دہشت گردوں کی جنگی تجہیزار کافی مقدار میں تباہ ہوئے ہیں ۔

دوسری طرف اسی طرح عراقی فوج نے سامراء میں داعش دہشت گرد کے سات افراد کو ہلاک کیا اور اس میں کافی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

ایک رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں بھی عوامی فورسز نے عراقی فضائیہ کی مدد سے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والے ایک مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬