رسا - صفحه 157

ٹیگس - رسا
آیت الله جوادی آملی:
مفسر عصر حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے کہا: تہذیب کے دعویدار ممالک میں اسلحہ بنانے والے کارخانے تین شیفٹوں میں کام کرتے ہیں اور زیادہ تر ان ممالک کے بجٹ انسان کی کشی میں صرف ہوتے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 435926    تاریخ اشاعت : 2018/05/14

مولانا فضل الرحمان:
مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں ایم ایم اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارا بہت خون بہہ چکا ہے، دینی رہنما تعاون نہ کرتے تو فوج اکیلی امن قائم نہیں کرسکتی تھی، ملک میں رہنا ہے تو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہوگا، آج ہمارے ہزاروں نوجوان لاپتہ ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 435925    تاریخ اشاعت : 2018/05/14

سراج الحق:
امیر جماعت اسلامی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ قابل فخر ہے میرے قافلے میں آف شور کمپنیوں والے نہیں ہیں، میرے قافلوں میں پاناما والے نہیں ہیں، ہمارے قافلے میں صرف غلامان مصطفیٰ ہیں، آج اسلامی ممالک کو بھی متحد ہونیکی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: 435923    تاریخ اشاعت : 2018/05/14

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ بیت المقدس ہمیشہ فلسطین کا حصہ رہے گا جبکہ کسی بھی سفارتخانے کی منتقلی عالمی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے.
خبر کا کوڈ: 435922    تاریخ اشاعت : 2018/05/14

عراقی فضائیہ کے طیاروں نے شام کے سرحدی علاقے میں واقع دا‏عش کے لاجسٹک سینٹر کو تباہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 435921    تاریخ اشاعت : 2018/05/14

مشرقی غزہ میں یوم نکبہ کے مظاہروں میں شریک فلسطینوں پر اسرائیلی فوجیوں کی وحشانہ فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی نو سو زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 435920    تاریخ اشاعت : 2018/05/14

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج ہوگا، افتتاح سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی استقبالیہ تقریب ناکام ہو گئی، زیادہ تر غیر ملکی سفیر شریک نہیں ہوئے ۔
خبر کا کوڈ: 435919    تاریخ اشاعت : 2018/05/14

آیت الله خرازی :
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے ممبر نے جوانوں کی مشکلات خاص کر ان کی شادی کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے حکام و عوام سے اپیل کی ہے کہ جوانوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے راہ حل نکالا جائے ۔
خبر کا کوڈ: 435918    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

مقبوضہ بیت المقدس میں کھلنے والے نئے امریکی سفارت خانے میں ابتدائی طور پرکم ازکم ۵۰ اہل کاروں کا عملہ تعینات ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 435917    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

شامی صدر کی خاتون سیاسی مشیر :
بثینه شعبان نے کہا کہ واشنگٹن کے ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے بعد دنیا میں کوئی ملک خاص طور پر امریکہ کے اتحادی اس پر اعتماد نہیں کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 435916    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اگر ایرانی عوام کے مفادات کو کوئی نقصان پہنچا تو اس صورت میں ایران بھی معاہدے سے الگ ہوجائےگا۔
خبر کا کوڈ: 435915    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

کشمیری رہنما کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علحیدگی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 435914    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

پیٹروان بورن :
امریکی وزارت خارجہ کے سابقہ سفارتکار نے بتایا: امریکی صدر صہیونی لابی کے اہداف کو امریکہ میں پورا کرنے کی کوشش کرنے میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ: 435913    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

امریکی امن پسند سیاستدان :
مدیا بنیامین نے کہا کہ امریکی صدر نے خطی مسائل اور تنازعات کا خاتمہ دینے کے بجائے اس تنازعات کی آگ کے شعلے کو بھڑکایا۔
خبر کا کوڈ: 435912    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما :
شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ ہماری پاکستانی شہریت کو تو تسلیم کیا جاتا ہے لیکن پاکستانی شہریت کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے جو وفاقی حکمرانوں کا دوغلا پن ہے۔
خبر کا کوڈ: 435910    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے تین گرجا گھروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں نو افراد ہلاک اور بیالیس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 435909    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ۹ افراد ہلاک اور ۳۰ زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 435908    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

آیت الله صافی گلپایگانی :
حضرت آ‌یت الله صافی گلپایگانی نے اسلام کے دشمنوں کے مقابلہ میں تمام مسلمانوں کو یکجہتی کی دعوت دی ہے اور کہا : اس وقت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اسلام کے قسم کھائے دشمنوں سے مقابلہ میں اتحاد و یکجہتی قائم کریں ۔
خبر کا کوڈ: 435906    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امت مسلمہ کے علمی اور تہذیبی وقار کو بحال کرنے کے لیے عالم اسلام میں علمی تحریک کو مہمیز دینے کی ضرور ت پر تاکید فرمائی ہے۔
خبر کا کوڈ: 435904    تاریخ اشاعت : 2018/05/13

آج اتوار کے روز پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امریکہ مردہ باد ریلیاں نکالی جائینگی اور پاکستان کی فضا امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج جائیگی۔
خبر کا کوڈ: 435903    تاریخ اشاعت : 2018/05/13