رسا - صفحه 226

ٹیگس - رسا
مفتی مصر:
مصر کے مفتی نے تاکید کی کہ خدا کی لعنت ، تکفیری دھشت گردوں کے حامیوں اور انہیں پناہ دینے والوں کے شامل حال ہوگی کیوں کہ وہ بھی ان کے جرم و جنایتوں میں برابر کے شریک ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 430303    تاریخ اشاعت : 2017/10/09

آیت الله مظاهری:
حوزہ علمیہ اصفہان کے ذمہ دار نے کہا: انسان کو الھی نعمتوں کا بہترین امین ہونا چاہئے ، ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ خداوند متعال کا عطا کردہ ہے ، نعمتوں کا صحیح استعمال اس نعمت کا شکرانہ شمار کیا جاتا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 430302    تاریخ اشاعت : 2017/10/09

میانمار سے اپنی جان بچا کر فرار ہونے والے پناہ گزینوں کی کشتی حادثے کا شکار ہونے سے آج کم از کم ۱۲ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: 430301    تاریخ اشاعت : 2017/10/09

سیدحسن نصراللہ:
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ داعش کی نابودی قریب ہے اور علاقے میں امریکی سعودی اور اسرائیلی منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430300    تاریخ اشاعت : 2017/10/09

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ اسامہ کی تلاش اور کیمائی ہتھیاروں کے بہانے افغانستان اور عراق پر حملے کے پس پردہ امریکی عزائم اب کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ امت مسلمہ کا اتحاد امریکہ کی موت ثابت ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430299    تاریخ اشاعت : 2017/10/09

حکمران یہ بات یاد رکھیں ؛
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ اگر ان میں کوئی مجرم ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، ہم ایک آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں، ہم نے ۲۴ ہزار سے زائد اپنے پیاروں کے جنازے اُٹھائے، لیکن ملکی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کو کبھی چیلنج نہیں کیا، الحمدللہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں، ہمارے ہاتھ سے کوئی ایسا کام سرزد نہیں ہوا جو ملکی سلامتی کیخلاف ہو، ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل مزید مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا۔
خبر کا کوڈ: 430298    تاریخ اشاعت : 2017/10/09

لاہور پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے اور عوامی اطمینان قلب کیلئے پرانا حلف نامہ بحال کرکے اور اس غیر ذمہ دارانہ حرکت کے پس پردہ حقائق کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی تشکیل دے کر اچھا اقدام کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430297    تاریخ اشاعت : 2017/10/09

سید علی گیلانی:
سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے ھندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے حریت راہنماؤں کو دہلی کے تہاڑ جیل میں روا غیر انسانی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: 430296    تاریخ اشاعت : 2017/10/09

سید علی گیلانی:
سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے ھندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے حریت راہنماؤں کو دہلی کے تہاڑ جیل میں روا غیر انسانی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: 430295    تاریخ اشاعت : 2017/10/09

عباس کمیلی :
مولانا حسن ظفر نقوی نے عباس کمیلی اور ناظر تقوی کے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنے اور حمایت و اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جیل بھرو تحریک تمام لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی تک ہر صورت جاری و ساری رہے گی۔
خبر کا کوڈ: 430294    تاریخ اشاعت : 2017/10/09

کراچی پاکستان:
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ تاحال دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہوئی، تاہم ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ہلاک دہشتگردوں کے پاس سے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 430280    تاریخ اشاعت : 2017/10/07

حافظ عاکف سعید:
اپنے ایک بیان میں تنظیم اسلامی کے امیر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ضرب لگانا اور بعد ازاں پسپائی اختیار کرنا مذہب کے ساتھ سنگین مذاق ہے، مسلم لیگ (ن) کی لڑکھڑاتی ہوئی حکومت کبھی دہشتگردی کے حوالے سے اعترافی بیان دے کر اور کبھی عقیدہ ختم نبوت پر کاری ضرب لگا کر بیرونی آقاں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 430279    تاریخ اشاعت : 2017/10/07

ڈاکٹر دانش:
اپنے ایک بیان میں جے یو پی (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اگر اپنا کام کریں اور علماء کو اپنا کام کرنے دیں، تو جھل مگسی درگاہ جیسے سانحات رونما نہ ہوں، اور دو دن گزر جانے کے باوجود وفاقی وزیر داخلہ مذکورہ واقعہ کے اصل حقائق بیان نہ کر سکے، اس سے بڑی نالائقی اور کیا ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 430278    تاریخ اشاعت : 2017/10/07

ثروت اعجاز قادری:
کراچی سے بلوچستان روانگی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ طالبان کو آکسیجن دینے والے عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے، دہشتگرد اور ان کے سہولتکاروں سے نمٹنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔
خبر کا کوڈ: 430277    تاریخ اشاعت : 2017/10/07

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے لاپتہ شیعہ افراد کی حمایت میں علامہ حسن ظفر نقوی کا احتجاجاََ خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین جبری گمشدہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے علامہ حسن ظفر نقوی کے مؤقف کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 430276    تاریخ اشاعت : 2017/10/07

آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی:
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق کی تقسیم کی سازش پورے خطےکے لئے انتہائی خطرناک خیانت ہے
خبر کا کوڈ: 430275    تاریخ اشاعت : 2017/10/07

حزب الله کی مرکزی کونسل کے رکن:
حزب الله لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے واضح طور سے کہا کہ سعودیہ اور لبنان میں موجود ان کے اتحادیوں کے سوا شام کے سبھی دشمنوں نے اپنی ہار کا اعتراف کرلیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 430274    تاریخ اشاعت : 2017/10/07

حجت الاسلام سید مرتضی کشمیری:
یوروپ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے کہا: نماز و روزہ جیسی عبادتیں اگر انسان کو برائیوں اور منکرات سے دوری کا سبب نہ بنے تو یہ عبادتیں بے سود ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 430273    تاریخ اشاعت : 2017/10/07

آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مقام جتنا زیادہ اونچا ہوگا اس کے خطرات بھی اسی قدر سنگین ہوں گے کہا: علما غرور، جاہ طلبی اور بداعمالی سے خود کو محفوظ رکھیں ۔
خبر کا کوڈ: 430272    تاریخ اشاعت : 2017/10/07

محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران یورپ کی جانب سے اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے اور قومی اور ملکی دفاعی معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔
خبر کا کوڈ: 430271    تاریخ اشاعت : 2017/10/07