Tags - پاکستان
پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ وفاق اور پنجاب میں حکومتیں بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے جس کے لیے مطلوبہ نشستیں انہوں نے حاصل کرلی ہیں۔
News ID: 436738    Publish Date : 2018/07/31

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے ساتھ خصوصی ملاقات
News ID: 436737    Publish Date : 2018/07/31

سبطین سبزواری:
لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی تحریک پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا مگر کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، ہم جمہوری قوتوں کے ساتھ ہیں اور جو بھی لائحہ عمل قیادت کی طرف سے دیا جائے گا اس پر عمل کیا جائے گا۔
News ID: 436736    Publish Date : 2018/07/30

مرکزی جلوس امام بارگاہ صادق آباد گمبہ سکردو سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خانقاہ معلہ گمبہ پر اختتام پزیر
News ID: 436734    Publish Date : 2018/07/30

پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور ایران پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ بھی مکمل تعاون جاریر کھےگا۔
News ID: 436732    Publish Date : 2018/07/30

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو پاکستان کا نیا صدر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
News ID: 436721    Publish Date : 2018/07/29

علامہ ریاض نجفی:
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہا کہ اصل ٹھکانہ آخرت ہے، اس کی تیاری کرنی چاہئے کیونکہ قرآن میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ دن اتنا سخت ہوگا کہ ماں باپ بھی اپنی عزیز ترین اولاد سے دور بھاگیں گے، تمام عزیز رشتے ذرہ بھر بھی ایک دوسرے کی مدد نہ کر سکیں گے، ہر اک کو اپنی پڑی ہوگی۔
News ID: 436712    Publish Date : 2018/07/28

علامہ ناصر عباس:
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ۵۵ فیصد سے زیادہ عوام اپنے حق رائے دہی کیلئے باہر نکلی جبکہ کئی خوفناک دھماکے بھی ہوئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مکمل تیاری کے بغیر الیکشن کروائے، چیئرمین الیکشن کمیشن جو کہ نون لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا بنایا ہوا ہے نااہل ثابت ہوا ہے، اس سے استعفٰی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
News ID: 436711    Publish Date : 2018/07/28

عمران خان :
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی آئندہ حکومت پڑوسی ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لائے گی۔
News ID: 436701    Publish Date : 2018/07/26

گذشتہ تقریباً دس سال سے شہید قائد کے معنوی فرزند ملک بھر سے اور بیرون ملک بھی مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں، شہید قائد کے یہ معنوی فرزند ملت کو ہر لحاظ سے طاقتور بنانے اور وطن عزیز کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے مخلص و بابصیرت اور بہادر و شجاع عالم باعمل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں میدان عمل میں کوشاں ہیں اور حکمرانوں کے پریشر اور شکنجوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، نیز تکفیریوں کے تیروں اور حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
News ID: 436694    Publish Date : 2018/07/25

سراج الحق:
ووٹرز کے نام پیغام میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آپ کے ووٹ کے نتیجہ میں اگر دیانتدار اور اسلام پسند قوتیں آگے آئیں گی اور ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کیلئے عملی جدوجہد کریں گی تو اس میں ووٹرز کا بھی پورا پور ا اجر و ثواب ہوگا۔
News ID: 436693    Publish Date : 2018/07/25

جب تک موجودہ نظام اور سسٹم موجود ہے، یہی کرپٹ افراد منتخب ہونگے، الیکشن کمیشن صاحبانِ اختیار کے اشارے پر انہی افراد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیتا رہیگا، جہاں الیکشن جیتنے کیلئے پیسہ، جھوٹ، تعلقات، خاندان، بدمعاشی اور مکّاری کا ہونا پہلی شرط ہے؛ علم، شعور، دیانت اور فہم و فراست نہ بھی ہو تو کام چل جائیگا، اور لیڈر کا بیٹا ہی لیڈر بنے گا، چاہے اسکی خرابیاں جتنی بھی عام ہو جائیں۔
News ID: 436692    Publish Date : 2018/07/25

پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی ۲۷۰ جب کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کی ۵۷۰ نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح ۸ بجے شروع ہوگیا ہےجو شام ۶ بجے تک جاری رہے گا۔
News ID: 436689    Publish Date : 2018/07/25

پاکستان:
پاکستان کے شہر کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے کے نتیجے میں ۳۱ افراد جاں بحق جبکہ ۲۰ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID: 436688    Publish Date : 2018/07/25

فاطمہ جناح وہ واحد رہنما تھیں، جن پر پورا پاکستان متفق تھا۔ ایوب خان کے عوامی انتخاب کی بجائے خود ساختہ طریقہ انتخاب کے نتیجہ میں محترمہ فاطمہ جناح ہار گئیں۔ اس واقعہ کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ یہ فاطمہ جناح کی نہیں مکمل سیاست کی شکست تھی۔ اس سے سیاسی پاکستان کا سیاسی سفر رک گیا اور پاکستان بنانیوالی متحرک لیڈر شپ پس منظر میں چلی گئی۔
News ID: 436618    Publish Date : 2018/07/16

پی آئی اے کی پہلی پرواز نمبر PA-۶۷۶۰ باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے ۱۷۷ عازمین حج کو لیکر مدینہ پہنچ گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی، ایئرپورٹ منیجر ثمر رفیق، ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر شبیر احمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
News ID: 436617    Publish Date : 2018/07/16

دوسری جانب حلقہ پی بی ۲۶ میں شیعہ ہزارہ ووٹرز کی تعداد زیادہ اور حلقہ چھوٹا ہونے کیوجہ سے ہزارہ قوم کی اسمبلی میں نمائندگی کی زیادہ امید پیدا ہوچکی ہے۔ حلقہ پی بی ۲۷ علمدارروڈ کے علاقے میں بنیادی طور پر چار مرکزی شیعہ ہزارہ امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں مجلس وحدت مسلمین کے سید محمد رضا کے علاوہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق، ہزارہ سیاسی کارکن کے چیئرمین طاہر خان ہزارہ اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار لیاقت علی ہزارہ شامل ہیں۔
News ID: 436616    Publish Date : 2018/07/16

حافظ محمد سعید:
کراچی میں ملی مسلم لیگ کے بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر نے کہا کہ اب داعش کے ذریعے پاکستان کو میدان جنگ بنایا جا رہا ہے، خودکش حملے اور بم دھماکے اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں، ان حالات میں ہمیں بیدار رہنا ہوگا اور پاکستان کے استحکام کے لئے یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا۔
News ID: 436615    Publish Date : 2018/07/16

علامہ سبطین سبزواری:
ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروایا جاتا تو ان واقعات کو روکا جا سکتا تھا، مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی اور ۱۳۱ سے زائد لوگوں کی شہادت قومی المیہ ہے، پوری قوم بلوچ عوام کے دکھ درد میں شریک ہے، ان شااللہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
News ID: 436611    Publish Date : 2018/07/16

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں خودکش حملے کی ذمہ د اری قبول کرلی ہے اس حملے میں ۳۰۰ سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID: 436596    Publish Date : 2018/07/14