پاکستان - صفحه 4

ٹیگس - پاکستان
علامہ محمد حسین اکبر:
لاہور میں "اتحاد امت کانفرنس" سے خطاب مین چیئرمین تحریک حسینیہ نے کہا: حضرت فاطمہ زہراء کی شان میں گستاخی کرنیوالے جلالی کو علماء و مشائخ و اہلسنت نے کل علی پور سیداں نارووال کانفرنس میں اہل سنت والجماعت سے خارج کردیا ہے اور اسے گرفتار تائید کی ہے ۔
خبر کا کوڈ: 443228    تاریخ اشاعت : 2020/07/20

پیر نور الحق قادری:
لاہور میں ’’اتحاد اُمت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ تاریخ اسلام میں یزید سے لیکر جتنے بھی بدبخت گزرے ہیں، کسی نے سیدہؑ کی شان میں گستاخی نہیں کی۔
خبر کا کوڈ: 443227    تاریخ اشاعت : 2020/07/20

شیعہ و سنی علماء کی درخواست؛
شیعہ و سنی علماء کرام نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سندس فاﺅنڈیشن کے غریب مریضوں کی مدد کرنیوالے خواتین و مرد اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں، ان مریضوں پر خرچ کیا جانیوالا پیسہ بہت بڑے اجر و ثواب، آپ کے کاروبار میں برکت کا سبب ہے ۔
خبر کا کوڈ: 443226    تاریخ اشاعت : 2020/07/20

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،علامہ عارف واحدی، ڈاکٹرغضنفر مہدی، علامہ قمر حیدر زیدی، راجہ بشارت امامی اور علامہ سجاد حسین نقوی سمیت دیگر شخصیات کی موجودگی میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
خبر کا کوڈ: 443208    تاریخ اشاعت : 2020/07/18

علامہ ساجد نقوی:
شہید ترابی کی برسی کے موقع پر ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید علامہ حسن ترابی نے صوبہ سندھ میں بے پناہ خدمات انجام دیں اور وحدت و اخوت کے پیغام کو پھیلانے میں شب و روز جدوجہد کی، ملک میں بلکہ برصغیر کی تاریخ میں متحدہ مجلس عمل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان جیسے منفرد اور معتبر فورم کی تاسیس میں بنیادی کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ: 443189    تاریخ اشاعت : 2020/07/15

الیکشن کمیشن کی جاری کرہ فہرست کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں 97 ویں نمبر پر، نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) 80 اور بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی 87 ویں نمبر پر ہے۔
خبر کا کوڈ: 443188    تاریخ اشاعت : 2020/07/15

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے کہا کہ جلالی کے بارے 295 سی اور دیگر دفعات لگانے کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے متحدہ علماء بورڈ میں حکومت کی طرف سے درخواست آچکی ہے، جلد ہی اجلاس بلا کر بورڈ فیصلہ کرے گا۔
خبر کا کوڈ: 443166    تاریخ اشاعت : 2020/07/13

علامہ افضل حیدری:
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اقلیتیں خود اپنے خرچ پر اپنی عبادتگاہ تعمیر کرنا چاہیں تو کسی کو اعتراض نہ ہوگا، حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ: 443165    تاریخ اشاعت : 2020/07/13

پاکستان قومی اسمبلی میں بل پیش؛
وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے ذمہ دار شخص کو کم سے کم 6 ماہ جبکہ زیادہ سے زیادہ 3 سال قید اور 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔
خبر کا کوڈ: 443136    تاریخ اشاعت : 2020/07/10

ادارئہ تنظیم المکاتب کے بے لوث اور ذمہ دار خدمت گذار مولانا قمر سبطین صاحب قبلہ طاب ثراہ نے داعی اجل کو لبیک کہا ۔
خبر کا کوڈ: 443135    تاریخ اشاعت : 2020/07/10

ہندوستان اور پاکستان کی بقاء اور سلامتی کشمیر سے وابستہ ہے۔ حقِ خود ارادیت کشمیریوں کا فطری، پیدائشی اور جمہوری حق ہے۔ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیری ہی رکھتے ہیں، اُنہیں یہ حق دلوانا ہر باشعور انسان کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ: 443134    تاریخ اشاعت : 2020/07/10

پاکستان کے سرحدی شہر پارا چنار کے علمائے کرام اور عمائدین نے حکومت پاکستان سے علاقے میں جاری جھڑپوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 443131    تاریخ اشاعت : 2020/07/10

آغا سید حامد علی شاہ موسوی:
سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین نے اپنے بیان میں ایت اللہ سیستانی کی توھین پر عکس العمل پیش کرتے ہوئے کہا: اختلاف کو توہین کا لبادے اوڑھانا خطرناک ہے ۔
خبر کا کوڈ: 443112    تاریخ اشاعت : 2020/07/08

علامہ سید سبطین حیدر سبزواری:
ایس یو سی پنجاب کے صدر نے کہا: نظام ولایت فقیہ مکتب اہلبیت کا فخر اور باقی مکاتب فکر سے امتیازی وصف ہے، پوری قوم علماء کا احترام کرتی ہے، لیکن کچھ عناصر جن میں سے لاہور سے ایک شخص قوم میں خلفشار پیدا کرکے مراجع اور علماء کی توہین کا باعث بن رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 443111    تاریخ اشاعت : 2020/07/08

علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی کو دو سال کیلئے مجلس کا چیئرمین قرار دیا گیا۔ اس موقع پر موجود مجلس علمائے اھلبیت (ع) کے اراکین و علمائے کرام نے نومنتخب صدر اور چئیرمین کو مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ: 443110    تاریخ اشاعت : 2020/07/08

علامہ محمد حسین اکبر:
تحریک حسینہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن طریقے سے مجرم کو سزا دلوانا چاہتے ہیں، ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے، ہمیں مطالبوں کی ضرورت نہیں، حکومت اندھی نہیں، وہ دیکھ رہی ہے سزائے موت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 443109    تاریخ اشاعت : 2020/07/08

مفتی سراج الحسن:
وفاق المدارس کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر مفتی سراج الحسن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اجلاس سے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیرا نتظام ملک گیر سطح کا امتحان چھ دن تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ: 443108    تاریخ اشاعت : 2020/07/08

علامہ عارف واحدی:
اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اس معاملے کو حل کر کے پاراچنار میں قیام امن کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ: 443107    تاریخ اشاعت : 2020/07/08

ایم ڈبلیو ایم عزاداری کونسل:
آن لائن اجلاس میں طے پایا کہ 15 جولائی تک مرکز کی طرز پر صوبائی عزاداری کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ضلعی سطح تک عزاداری کونسلز تشکیل دی جائیں گی۔ ملک بھر میں بانیان مجالس، انجمنوں، ٹرسٹوں کے عہدیداران و لائسنسداران سے رابطے کئےجائیں گے ۔
خبر کا کوڈ: 443106    تاریخ اشاعت : 2020/07/08

اتحاد امت کے عنوان سے منعقد ہونیوالی کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امیر پیر نور الحق قادری، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات، علامہ محمد امین شہیدی، مولانا طاہر محمود اشرفی سمیت مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 443092    تاریخ اشاعت : 2020/07/06