ایران - صفحه 33

ٹیگس - ایران
روسی صدر کے خصوصی نمائندے :
روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ ایران ی عہدیدار کو امریکی اور روسی صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کردیا۔
خبر کا کوڈ: 436643    تاریخ اشاعت : 2018/07/19

محمود واعظی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے آفس کے انچارج نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران ی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے ایران ی ٹیم کو ۸ بار درخواست دی تھی ۔
خبر کا کوڈ: 436638    تاریخ اشاعت : 2018/07/18

محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد یورپ کے ساتھ روابط کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو چاہئیے کہ وہ جوہری معاہدے پر سیاسی بیانات دینے کے بجائے عملی اقدام کرے۔
خبر کا کوڈ: 436636    تاریخ اشاعت : 2018/07/18

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کے تناظر میں بڑی مغربی کمپنیاں ایران سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اور ایسے میں روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں ۵۰ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436626    تاریخ اشاعت : 2018/07/17

محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے چار جمع ایک ممالک نے معاہدے کو باقی رکھنے کے تعلق سے اپنے عملی اقدامات شروع کردئے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 436622    تاریخ اشاعت : 2018/07/17

رمضان شریف:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیر رمضان شریف نے کہا ہے کہ امریکیوں کو ایران کی سپاہ کی بحریہ کی طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 436614    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

ایران کی تیل برآمد کو صفر تک پہنچانے کی امریکی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے صدر ممالکت ڈاکٹرحسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کا تیل برآمد نہیں ہوگا تو علاقے میں کوئی بھی ملک تیل برآمد نہیں کر پائے گا۔
خبر کا کوڈ: 436613    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

ہندوستان نے ممبئی میں ایران ی بینک " پاسارگاد " کو اپنی برانچ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 436610    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

رہبرانقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے محکمہ حج کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ صحیح معنوں میں حج وہی ہوتا ہے جس میں ایک طرف مشرکین سے برائت و بیزاری کا اعلان کیا جائے اور دوسری جانب سے یہ حج مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور ہمدلی کا باعث بنے۔ آپ نے فرمایا کہ فلسطین کے بارے میں امریکا کی شیطانی چال اور سیاست کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔
خبر کا کوڈ: 436609    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

قرآنی ثقافت کی ترقی سے متعلقہ کونسل کے ڈپٹی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں قرآنی تعلیمات کو مزید فروغ دیا جارہا ہے اور اس وقت ملک بھر میں تقریبا ۲۰ ہزار افراد قرآن پاک کے حافظ ہیں۔
خبر کا کوڈ: 436606    تاریخ اشاعت : 2018/07/15

جنرل محمد باقری:
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف ، اعلی فوجی وفد کے ہمراہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر عنقریب پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 436595    تاریخ اشاعت : 2018/07/14

خطیب جمعہ تہران:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایران تیزی سے ابھرتی ہوئی طاقت ہے اور اس کی ترقی کی رفتار کو ہرگز روکا نہیں جاسکتا۔
خبر کا کوڈ: 436594    تاریخ اشاعت : 2018/07/14

رہبر انقلاب اسلامی کے عالمی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کل رات ایران کے ٹیلی ویژن چینل ایک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو اہم اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں علاقائی سطح پر تہران اور ماسکو کے باہمی روابط کے فروغ پر تاکید کی گئی۔
خبر کا کوڈ: 436592    تاریخ اشاعت : 2018/07/14

عراقچی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایران ی سفارتکار نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس سے بخوبی واضح ہو گیا کہ عالمی سطح پر امریکہ گوشہ نشین ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436566    تاریخ اشاعت : 2018/07/11

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف مسلسل معاشی جنگ کے سلسلے میں ایران کی سیاحتی کمپنی 'ماہان' پر پابندی عائد کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: 436560    تاریخ اشاعت : 2018/07/10

بانی مکتب جعفری فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلوات و السلام کے یوم شہادت پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران سوگوار و عزادار ہے اورپورے دن ملک کے گوشہ وکنار میں مجالس عزا و نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری رہا۔
خبر کا کوڈ: 436544    تاریخ اشاعت : 2018/07/09

تہران کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے بتیس ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436538    تاریخ اشاعت : 2018/07/08

توانائی کے شعبے نے اعلان کردیا ہے کہ چین اور ھندوستان ٹرمپ کی جانب سے ایران سے تیل خریدنے کو بند کرنے سے متعلق درخواست کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 436537    تاریخ اشاعت : 2018/07/08

سلمان شیخ :
مشرق وسطی امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شام سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 436534    تاریخ اشاعت : 2018/07/08

صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے ۱ فلسطینی کو شہید اور ۱۴۰ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
خبر کا کوڈ: 436521    تاریخ اشاعت : 2018/07/07