02 February 2015 - 09:43
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7756
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے شکار پور میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کی، اور اس جلسہ سے خطاب کیا ۔
حجت الاسلام محمد امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے شکار پور میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کی، اور اس جلسہ سے خطاب بھی کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے خطاب کے دوران بیان کیا : ہمیں پیسہ نہیں، دہشتگرد قاتل اور انکے سرپرست پھانسی کے پھندے پر چاہیئں ۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : کالعدم فرقہ پرست تنظیمیں ڈھٹائی کے ساتھ ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں، انہیں کوئی روکنے والا نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا : آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جائے، سندھ حکومت نے بھی انتہائی بزدلی، نااہلیت اور عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے شکارپور کی دہشتگردی سے متاثرہ مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلٰی کا دورہ کیا، اور شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ بعدازاں انہوں نے سانحہ کے شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت اور خطاب کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬