رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کی طرف سے شایع ہوا ایک ویڈیو میں غزہ کی عوام کو دھمکی دیتے ہوئے اس میں کہا گیا ہے کہ داعش غزہ پٹی پر بھی قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں داعش دہشت گرد گروہ نے کہا ہے : غزہ پٹی کو دوسرے یرموک کیمپ میں تبدیل کردیں گے اور وہاں ہماری حکومت رہے گی ۔
قابل غور ہے : دوسری جانب صیہونی حکومت کے وزیر دفاع موشے یعلون نے اپنے ایک بیانیہ میں تاکید کی ہے : اسرائیل حکومت نے شام میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو فراہم ہونے والی امداد میں اضافہ کر دیا ہے۔
یاد رہے صیہونی حکومت مارچ دو ہزار گیارہ سے یعنی شام میں بحران کے آغاز سے اب تک، دہشت گردوں کو فوجی، سیکورٹی اور اسلحہ جاتی امداد فراہم کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا علاج بھی اسرائیل کے مختلف اسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔ اور اس دہشت گرد گروہ نے کسی بھی ایسے ممالک میں دہشت گردانہ عمل انجام نہیں دے رہے ہیں کہ جس سے صہیونی اسرائیل حکومت کو کسی بھی طرح کا نقصان ہو ۔
واضح رہے ابھی تک کہ داعشیوں کے تمام کارنامہ سے یہ بات سمجھ میں آ رہی ہے کہ یہ ایسے مسلمان ہیں جو صہیونی اسرائیل کے مفاد میں کھل کر کام کر رہے ہیں اب فیصلہ مشکل ہے کہ یہ مسلمان ہیں یا صہیونیس مسلمانوں کا نام رکھ کر مسلمانوں کا قتل عام کرا رہے ہیں ۔