04 July 2015 - 03:59
News ID: 8272
فونت
کویت کے مسلمانوں نے تکفیریت سے مقابلہ کا علان ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ کویت کے مسلمانوں نے تکفیریت دہشت گردوں سے مقابلہ کا علان اپنے ملک کی مسجدوں میں نماز وحدت قائم کر کے کی ۔
نماز وحدت در کويت


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے شیعہ اور اہل سنت مسلمانوں نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اس کے مقابلہ کا اعلان قومی وحدت پر تاکید کرتے ہوئے اس ہفتے کی نماز جمعہ ایک ساتھ ادا کی اور ان دہشت گردوں کی سازش ناکام کرنے کا عزم کیا ۔

اس موقع پر کویت کے سیکورٹی اہلکاروں نے بھی ان تمام مساجد جن میں نماز وحدت قائم کی جا رہی ہے ان کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کویت کی چودہ سو مسجدوں میں شیعہ و سنی مسلمانوں نے نماز جمعہ ایک ساتھ ادا کرتے ہوئے اتحاد کا نمونہ پیش کیا ۔

اس موقع پر شیعہ و سنی نمازیوں نے اتحاد اور دہشت گردی کا متحدہ طور پر مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ کویت کے الصوابر علاقے میں واقع مسجد امام صادق (ع) میں گذشتہ ہفتے ہونے والے دہشت گردانہ خود کش بم دھماکے میں ستائیس افراد شہید اور دو سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬