01 March 2016 - 22:26
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9127
فونت
صیہونی حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی :
رسا نیوز ایجنسی ـ صیہونی حکومت نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے قدس میں ایک دو سالہ فلسطینی بچے کو گرفتار کر لیا ہے ۔
غاصب اسرائيل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ قدس کے علاقے العیسویہ میں ایک فلسطینی گھرانے کے افراد کو گرفتار کر لیا جن میں ایک دو سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر کے ایک فرد سے باز پرس کرنے کے بعد خاندان کے باقی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں گرفتار کر لیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں کی طرف سے گرفتار ہونے والے افراد میں ایک سولہ سال کا لڑکا، ایک چودہ سال کی لڑکی اور ایک دو سال کا بچہ شامل ہے ۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجی آئے روز فلسطین میں مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انھیں ہراساں اور زد و کوب کرتے ہیں اور پھر انھیں گرفتار کر کے لے جاتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ کئی برسوں سے فلسطینی مسلمانوں پر صہیونیوں کا ظلم و تشدد جاری ہے وہ صرف اس لئے کہ فلسطینیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول اور اپنے سرزمین پر صہیونی کے ناجائز قبضے کی مخالفت کر رہے ہیں مگر عرب کے مسلمانوں نے مسلمانوں کے خلاف صہیونیوں کے حق میں ضمیر فروشی کی قسم کھا لی ہے اور فلسطین میں ہر روز ہو رہے مظلوم عوام کی شہادت پر ذرہ برابر بھی افسوس کرنے سے گریز اختار کر رکھی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬