ٹیگس - رسا نیوز
رهبر معظم انقلاب: امام علی نقی ہادی(ع) ایک مجاہد کی صورت متوکل کے دربار میں گئے اور آپ نے مجلس شراب کو مجلس معنویت میں بدل دیا یعنی اسے مغلوب کردیا، اس طرح کے آخر میں متوکل نے امام(ع) کو عطر تحفہ دیا اور احترام کیساتھ رخصت کیا۔ ایسے مقابلے میں جس کا آغاز گر گرم مزاج اور طاقتور خلیفہ تھا، امام علی نقی ہادی(ع) نے ایک نفسیاتی جنگ چھڑی، ایک ایسی جنگ جس میں نیزہ و شمشیر سے استفادہ نہیں ہوتا۔ 3 رجب 1422ھ مطابق 21 ستمبر 2001ء ۔
خبر کا کوڈ: 443379 تاریخ اشاعت : 2020/08/06
رهبر انقلاب اسلامی: غدیر کی اہمیت فقط اس وجہ سے نہیں ہے کہ امیرالمؤمنین معین کئے گئے، یہ اہم ہے، مگر اس سے بھی اہم یہ ہے کہ اس دن ضابطہ اور قانون بنایا گیا، روشن کیا گیا کہ اسلامی معاشرہ میں شہنشاہی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہے، انفرادی حکومت، دولت اور طاقت کی حکومت، عیش پرستوں کی حکومت، لوگوں پر متکبر کی حکومت، منفعت پرستوں اور خود کو لگانے والوں کی حکومت، اپنے لئے مال و دولت اکٹھا کرنے والوں و ذخیرہ اندوزوں کی حکومت، ہوس پرستوں کی حکومت بے معنی ہے، معلوم ہوا کہ اسلام ایسا ہے۔ 17 ذی الحجہ 1437 ھ مطابق 20 ستمبر 2016ء ۔
خبر کا کوڈ: 443378 تاریخ اشاعت : 2020/08/06
آیت الله جنتی:
گارڈین کونسل کے رکن نے بیروت لبنان کے حالیہ بم بلاسٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: تمام اسلامی ممالک آپسی تعاون کے ساتھ لبنانی عوام اور حکومت کی فوری اور طویل مدت ضروریات کو پورا کریں۔
خبر کا کوڈ: 443377 تاریخ اشاعت : 2020/08/05
حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے لبنان میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظھار کیا اور کہا: ظلم کے مقابل عالمی برادری کی خاموشی لبنان بم دھماکہ کا سبب ہے۔
خبر کا کوڈ: 443376 تاریخ اشاعت : 2020/08/05
۱۵ و ۱۶ اگست کو قم ایران میں؛
محبان ام الائمہ علیھم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ کے زیراھتمام، دو روزہ بین الاقوامی «بصیرت عزا» سیمینار ۱۵ و ۱۶ اگست کو قم ایران میں منعقد ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 443375 تاریخ اشاعت : 2020/08/05
حجت الاسلام سید عارف حسین حسینی کی شھادت پر حضرت امام خمینی(ره) کے پیغام کا حصہ؛ «ہم نے اپنےعزیز بیٹے کو کھودیا ہے» وظیفہ شناس و متعھد علماء اور کٹھ ملاوں کے درمیان اہم ترین یہی فرق ہے کہ علمائے مجاہد اسلام ہمیشہ درندوں اور سامراجی طاقتوں کے زہریلے تیروں کے نشانہ پر رہے ہیں اور حادثہ کے پہلے تیر انکے دلوں کو نشانہ بنا لیتے ہیں۔ کتاب: صحیفہ امام خمینی(ره) ج 21 ص 122
خبر کا کوڈ: 443366 تاریخ اشاعت : 2020/08/04
محترم محروم ابوالحسن اصفھانی( رحمت اللہ علیہ) کے بیحد فعال ہونے پر یہی بس کہ گویا اپ حاضر الذھن تھے، ہم نے خود بغیر مطالعہ کئے آپکو درس دیتے دیکھا ہے، کیونکہ درس شروع ہونے کے دن خود انہیں اور انکے شاگردوں کو معلوم نہیں تھا کہ درس کہاں سے شروع ہوگا، آپ نے درس خارج فقہ کو یوں ہی ایک جگہ سے شروع کیا اور مطالعہ کئے استاد کی طرح ختم کیا.
اقتباس: کتاب حضرت اللہ العظمی محمد تقی بہجت(رہ) کے حضور میں
خبر کا کوڈ: 443364 تاریخ اشاعت : 2020/08/04
امام ہادی علیہ السلام نے ۱۵ ذی الحجہ ۲۱۴ ہجری میں مدینہ منورہ کے علاقے '' صريا،، (۱)میں آنکھیں کھولیں آپکو نجیب ،ناصح، متوکل ، مرتضی، ہادی و نقی جیسے القاب سے یاد کیا جاتا(۲) ہے آپکی کنیت ابوالحسن ثالث بیان کی گئی ہے(۳) ۔
خبر کا کوڈ: 443363 تاریخ اشاعت : 2020/08/04
رسول خدا صلّی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا: اگر درخت قلم بن جائیں اور دریا روشنائی، جنات حساب و کتاب کریں اور انسان لکھیں تو بھی فضایل علی بن ابی طالب علیه السلام کو یکجا اور شمار نہیں کرسکتے. (بحارالأنوار 49/40، بنقل از مناقب خوارزمی) ۔
خبر کا کوڈ: 443359 تاریخ اشاعت : 2020/08/03
رهبر معظم آیت الله العظمی خامنہ ای:اگر ہم اتحاد اسلامی کی باتیں کرتے ہیں تو اس کے پابند بھی ہیں، ہرگز تصور نہ کیا جائے کہ اہم، ترقی یافتہ، بنیادی اور نجات بخش مفھوم، یعنی مفھوم ولایت اور غدیر کو فراموش کر بیٹھیں گے، موضوع ہرگز فراموش نہ کیا جائے۔ 18 ذی الحجه 1415ھ. مطابق 18 مئی 1995 ء .
خبر کا کوڈ: 443358 تاریخ اشاعت : 2020/08/03
علامہ اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے سابق قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ۳۲ویں یوم شھادت پر اپنے بیان میں کہا: شھید عارف حسین الحسینی پاکستان میں امام خمینی کی تصویر تھے ۔
خبر کا کوڈ: 443356 تاریخ اشاعت : 2020/08/03
نمائندہ قائد نجف کی گزشتہ پانچ سالہ خدمات پر خراج تحسین اور اراکین کابینہ کے لئے تشکر نامے پیش کئے گئے۔
خبر کا کوڈ: 443355 تاریخ اشاعت : 2020/08/03
مقررین:
مقررین کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 1988ء تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جس دن علامہ عارف حسین الحسینی کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 443354 تاریخ اشاعت : 2020/08/03
ناصر حسین شاہ:
سکھر کے علاقے گئوشالہ میں واقع مندر میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ہر مشکل وقت میں ہندو برادری کےساتھ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہندو تاجر کے قتل پر نوٹس لیا ہے، ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام ہونگی۔
خبر کا کوڈ: 443353 تاریخ اشاعت : 2020/08/03
زائرین خانه خدا نے گذشتہ روز آخری دن الوداعی طواف کیا۔
خبر کا کوڈ: 443351 تاریخ اشاعت : 2020/08/03
سیدہ زہرا نقوی:
ایم ڈبلیو ایم کی رہنماء نے بقرعید پر اپنے پیغام میں کہا کہ فقط جانور پر چھری چلانا مقصد نہیں بلکہ اپنے اندر خدا کی راہ میں وفاداری، خلوص اور محبت کی کیفیت پیدا کرنا ہے، یہ قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمارا جان و مال سب کچھ خدائے لاشریک کے لیے ہے۔
خبر کا کوڈ: 443341 تاریخ اشاعت : 2020/08/01
علامہ ساجد نقوی:
اپنے ایک پیغام میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت ابراہیمؑ و حضرت اسماعیلؑ نے اطاعت خداوندی میں حکم خدا اور رضائے خدا کو انجام دیتے ہوئے قربانی دی، اس کے پس پشت میں ان کے ذاتی مفادات یا خواہشات نہیں تھے۔
خبر کا کوڈ: 443340 تاریخ اشاعت : 2020/08/01
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 443339 تاریخ اشاعت : 2020/08/01
آیت الله حسینی بوشهری نے رسا سے گفتگو میں؛
حوزہ علمیہ قم ایران کی سپریم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا ملت عراق اور دیگر ملتوں کے لئے احترام کا قائل نہی ہے کہا: عراقی عوام، امریکن کے بغیر بہتر طریقہ سے اپنی امنیت کو تامین کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 443338 تاریخ اشاعت : 2020/08/01
حجت الاسلام والمسسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ کربلا حج کے لیے مکمل تربیت گاہ ہے کہا: امت محمدی ص حج پرجانے سے پہلے کربلا سے ارکان حج کو یاد کریں۔
خبر کا کوڈ: 443337 تاریخ اشاعت : 2020/08/01