26 January 2016 - 21:48
News ID: 8993
فونت
عراقی فوج و رضاکار فوج نے ایک آپریشن میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ عراقی افواج اور رضاکار فوج نے صوبہ الانبار میں ایک اور اہم علاقہ کو داعش کے ناپاک چنگل سے آزاد کرا لیا ہے ۔
عراق کي عوامي رضاکار فورس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شہر فلوجہ کے شمال میں واقع ایک اہم علاقے رمیلہ کو داعش کے ناپاک چنگل سے آزاد کرا لیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس کے اس آپریشن میں داعش کے کم سے کم پچیس دہشت گرد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اسی طرح بغداد کے مغرب میں واقع ، البوشجل اور النعیمیہ نامی علاقوں میں داعش کے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ کو تباہ اور اس کے نصب کردہ سولہ بموں کو ناکارہ بنا دیا ۔

عراقی افواج نے ایک اور آپریشن میں صوبہ الانبار کے مشرقی علاقے الحصیبہ میں داعش کے اٹھائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ عراقی افواج نے شہر فلوجہ کو تین طرف سے اپنے محاصرے میں لے لیا ہے ۔

قابل بیان ہے کہ شہر فلوجہ بغداد سے ستر کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کو موصل کا دروازہ کہا جاتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬