22 December 2015 - 22:15
News ID: 8848
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں اسلامیان عالم سمیت اسلامیان پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کی ۔
حجت الاسلام ساجد نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں اسلامیان عالم سمیت اسلامیان پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا : پیغمبر اکرم نے قرآن کریم و احادیث اور اسلامی تعلیمات کی شکل میں نظریہ اور اپنی سیرت عالیہ کی شکل میں عمل کا جو اثاثہ ہمارے لئے چھوڑا ہے اس پر صحیح معنوں میں عمل کرنا ہی ہمارے لئے باعث نجا ت ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : حضر ت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی زندگی امن اور اتحاد کا درس دیتی ہے ،اورآپؐ کی حیات مقدسہ پوری دنیا کے انسانوں کے لئے نمونہ عمل ہے۔ قرآنی تعلیمات اور اسلام کی عملی تعبیر کے لئے ہمیں سیرت رسول اکرم سے استفادہ کرنا ہوگا لیکن بدقسمتی سے امت مسلمہ عملی طور پر ان تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہے جس کی وجہ سے مسلسل مصائب و آلام میں مبتلا ہے۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے کہا : موجودہ پرفتن اور سنگین حالات میں ہمیں پیغمبر گرامی کی سیرت سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی و جزوی مسائل کے حل کے لئے امن، محبت، رواداری، تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ امت مسلمہ میں شیعہ سنی کی تفریق اور مسلکی اختلافات کے خاتمے، امن و آشتی کے فروغ کا راستہ اپنانا ہوگا تاکہ ہم خدا اور خاتم الانبیاء کی خوشنودی حاصل کرسکیں۔

قائد ملت جعفریہ پاجستان نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : خاتم المرسلین کی میلا د کا جشن منانے کا سب سے بہتر اور موزوں طریقہ یہ ہے کہ امت مسلمہ بالخصوص اور عالم انسانیت بالعموم حضور اکرم کی سیرت، سنت اور فرامین پر عمل کرے اور اپنی انفرادی، اجتماعی، روحانی، دینی و دنیاوی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے حضور اکرم کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دے۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے عوام اور کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا : وہ ہفتہ وحدت کے دوران تمام مسالک اور مکاتب فکر کے مابین وحدت و یگانگت ایجاد کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مشترکہ پروگرامز اور اجتماعات منعقد کریں اور سینکڑوں مشترکات کو بنیاد بناکر معمولی اور جزوی نوعیت کے اختلافی مسائل کو پس پشت ڈال کر ملت اسلامیہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کریں اور انسانیت دشمن عناصر پر واضح کریں کہ وہ ان کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬