27 December 2015 - 17:29
News ID: 8864
فونت
گذشتہ شب کہولت سنی کی وجہ سے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے مقدس شہر قم کے سر زمین پر ہندوستان کے بزرگ عالم دین گذشتہ شب کہولت سنی کی وجہ سے اس دار فانی کو وداع کہا ۔
آيت اللہ مفتي سيد محمد طيب آقا جزائري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم کے سر زمین پر ہندوستان کے بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ مفتی سید محمد طیب آقا جزائری گذشتہ شب کہولت سنی کی وجہ سے اس دار فانی کو وداع کہا ۔

آیت اللہ مفتی سید محمد طیب آقا جزائری کی ابتدائی تعلیم ہندوستان میں ہوئی تھی وہ لکھنو کے دینی مدارس سے کسب فیض کیا اور موصوف ایک عرصہ تک نجف اشرف میں رہے جہاں کی علمی فضا میں علم کے اعلی راحل کو طے کیا ۔

مرحوم نجف اشرف میں مختلف بزرگ عالم دین کے درس میں شرکت کی اور اسی مقدس مقام پر اجتہاد کا درجہ حاصل کیا اس کے بعد ایران کے مقدس شہر قم میں مقیم ہو گئے ۔

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ مفتی سید محمد طیب آقا جزائری مرحوم کا تشییع جنازہ کل بروز دوشنبہ 10 بجے قم کے مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬