‫‫کیٹیگری‬ :
22 February 2018 - 23:09
News ID: 435126
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھ کر ترقی کی منازل طے نہیں کی جا سکتی۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون میں ہرزہ سرائی کرنے کی کوشش کرنیوالوں کا ذلت و رسوائی مقدر بن چکی ہے، اغیار کے اشاروں پر ناموس رسالت کے قانون میں بار بار تبدیلی کی سازش کرنیوالوں اب پتہ چل گیا کہ آئین کیا ہوتا ہے، اپنی ذات کے تحفظ کیلئے نااہل کو پارٹی قیادت کیلئے اہل بنانے کا بل پاس کیا گیا، خدا کا قانون دیکھو، اسی بل کو عدلیہ نے ان کے منہ پر مار دیا ہے، عدلیہ کے فیصلے نواز شریف کیلئے مکافات عمل ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ایسی ترقی کس کام کی کہ عوام فاقے میں مر رہی ہو اور ملک میں سڑکوں اور پلوں کا جال بچھانے اور ترقی کے دعوئے کئے جا رہے ہیں، عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھ کر ترقی کی منازل طے نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، کراچی سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں نظام مصطفیٰ چاہتے ہیں، جھوٹوں، مکاروں اور عوام سے دھوکہ دہی کرنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا، عوام ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف لیجانا چاہتی ہے، اب عوام اپنے ووٹ کا استعمال کسی کے جھوٹے دعوے یا سہانے خواب پر نہیں، بلکہ اپنی سوچ و منشاء اور شعور کے استعمال سے کرینگے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬