13 April 2014 - 16:08
News ID: 6634
فونت
بحرینی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی – مسلم علماء کونسل بحرین کے رکن نے مساجد کی تعمیر کے سلسلہ میں آل‎ خلیفہ کی وعدہ خلافیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے منھدم مساجد کو سابقہ مقامات پر جلد از جلد تعمیر کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام شيخ محمد منسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم علماء کونسل بحرین کے سرکردہ رکن اور منھدم مساجد تنظیم کے ذمہ دار مساجد حجت الاسلام شیخ محمد منسی نے مسجد امام عسکری (ع) کے منھدم کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سابقہ مقامات پر مسجدوں کو دوبارہ تعمیر نہ کیا جانا موجودہ حکومت کے دیگر جرائم کا حصہ ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: ہم مساجد اور شرعی احکامات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے ، کیوں کہ مساجد اور شرعی احکامات میں کوتاہی خداوند متعال اور پیغمبر اسلام (ص) کو  ناپسند ہے ، شرعی احکامات پر بے توجہی ، مسجدوں کے منھدم کئے جانے اور قرآنوں کے جلائے جانے کی جنایت پر کوئی بھی دلیل موجود نہیں ہے ۔


بحرین کے اس شیعہ عالم دین نے واضح طور پر کہا: مسجد امام حسن عسکری(ع) کے نام پر ھزاروں مسجدیں بھی تعمیر کی جائیں مگر مسجد امام حسن عسکری(ع) کو اس کی سابقہ جگہ نہ بنایا جائے تو بے سود ہے ۔


بحرن کے علاقہ شمالیہ کی بلدیاتی کونسل کے رکن جعفر شعبان نے اس سلسلہ میں کہا: بحرین کورٹ نے مسجد امام حسن عسکری(ع) کو اس کے سابقہ مقام سے 500 میٹر دور تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے ۔


واضح رہے کہ شھر حمد کے انقلاب عوام مسجد امام حسن عسکری(ع) کو اس کی سابقہ جگہ تعمیر نہ کئے جانے سے ناراضی ہیں اور وہ سابقہ مقام پر مسجد امام حسن عسکری(ع) کا بورڈ ںصب کر کے اسی مقام پر مسجد امام حسن عسکری(ع) کی تعمیر کے خواہاں ہیں ۔


حکومت بحرین نے مسجد امام حسن عسکری(ع) کو سن 2011 میں منھدم کردیا تھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬