پشاور کے حیات آباد میں مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان پشاور کے حیات آباد میں امامیہ مسجد میں تکفیری دہشت گرد گروہ کی طرف سے ہوئے دردناک حملہ میں نماز جمعہ ادا کر رہے مسلمانوں میں سے ۲۱ شہید نمازیوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پشاور کے حیات آباد میں امامیہ مسجد میں تکفیری دہشت گرد گروہ کی طرف سے ہوئے دردناک حملہ میں نماز جمعہ ادا کر رہے مسلمانوں میں سے 21 شہید نمازیوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔
امامیہ مسجد پر دہشتگرد حملے میں 21 نمازی شہید اور50 سےزیادہ زخمی ہوئےتھے۔ 40 کے قریب زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
اس درد ناک حادثہ میں جاں بحق افراد کی تدفین آج کی جائیگی۔ اور شہداء کی نماز جنازہ شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد گی۔
انسداد دہشتگردی پولیس اسٹیشن پشاور میں اس واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر عمر عرف نرے کو نامزد کیا گیا ہے۔
اس درد ناک حادثہ کی وجہ سے پرا شہر غم میں ڈوبا ہوا ہے اور عوام حکومت کی طرف سے حفاظتی نا اہلی کو ایک سازش کا نمونہ جانا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے