17 February 2015 - 23:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7819
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی جانب سے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان کے ساہیوال میں ہفتہ حجاب ۱۳ سے ۲۰ فروری کی مناسبت سے ۲۱ فروری بروز ہفتہ حجاب آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
حجاب سمينار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ساہیوال میں ہفتہ حجاب 13 سے 20 فروری کی مناسبت سے 21 فروری بروز ہفتہ  حجاب آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

ڈویژنل آرگنائز خواہر فاطمہ بٹ نے اس سلسلہ میں بیان کیا : ہم  حجاب آگاہی مہم کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر خواہر سیدہ سدرہ نقوی کی ہدایات پر ہم نے ساہیوال میں حجاب آگاہی سمینار کا اہتمام کیا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : اس سمینار میں خصوصی طور پر مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی اور انکے ہمراہ ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد خواہر شجیعہ زھرا علوی بھی شرکت کریں گی ۔

خواہر فاطمہ بٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ملک بھرمیں جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی جانب  سے منائی جانی والی حجاب آگاہی مہم خواہران ملت تشیع کی تربیت میں بے حد معاون ثابت ہو گی ۔اور ہم لوگ خواہران کی کرداری سازدی میں بھرپور حصہ لیں گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬