رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں فلسطین علماء کونسل کے ترجمان شیخ محمد الموعد نے لبنان میں کرانہ باختری کے ایک فعال مجاہد شهید عبدالله غنیمات کی روز شہادت کی مناسبت سے فلسطین و مقاومت کے شہدا کی اعلی مقام کی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : شہدا کی عظمت فلسطین و لبنان کے آزادہ عوام کے ذہن میں مسلسل متجلی ہے ۔
انہوں نے فلسطین کے قیدی شیخ خضر عدنان کی دو مہینہ سے بھوک ہڑتال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : انسانی حقوق تنظیم کو چاہیئے کہ اس سلسلہ میں اپنا رد عمل پیش کرے اور اس فلسطینی مجاہد کی آزادی کے لئے ضروری اقدام کو اپنا اول فریضہ قرار دیں ۔
اس فلسطینی اہل سنت عالم دین نے صہیونیستوں کا اصل مقصد تمام مقاومت کے مجاہدوں اور جو لوگ اس غاصب حکومت سے مقابلہ کی فکر رکھتے ہیں سبھوں کو ختم کرنا جانا ہے اور بیان کیا : اس کے باوجود کہ علاقہ میں اسرائیل اور اس کے نوکر مقاومت کے مجاہدوں کے اقدامات کو ناکام کرنے کی اپنی تمام کوشش کر رہے ہیں ، خدا کے فضل و کرم سے ہر روز لبنان و شام کے مختلف علاقہ میں مقاومت کی آپریشن میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے ۔