رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے سیکڑوں مخصوص گاڑیاں مظاہریں سے مقابلہ کے لئے مختلف مقامات کی طرف تعنات کر رکھیں ہیں ۔
سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد کی تعیناتی کے باوجود سعودی عرب کے شہر العوامیہ اور القطیف میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر آیت اللہ شیخ باقر نمر کو بے دردی کے ساتھ شہید کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
بے گناہ مظلوم سعودی شیعہ عالم دین کی آل سعود یھود کی طرف سے شہادت پر اس ملک کے اہل سنت و شیعہ دونوں نے مل کر مظاہرہ کیا ہے اور آمریکا و اسرائیل کی سامراجی تسلط پالیسی کی حمایت میں غلامی کر رہے آل سعود پر ملامت کی گئی ہے ۔
اسی طرح بحرین کے بھی مختلف علاقوں میں لوگوں کا مظاہرہ جاری رہا ہے
ابوصبیج میں بحرینی شہریوں نے ایک بار پھرآل سعود کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ہفتے کو بھی سعودی عرب کے مشرقی شہروں اور بحرین کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پرنکل کر سعودی حکومت کے ہاتھوں آیت اللہ شیخ باقر نمر کو شہید کرنے کے واقعے کے خلاف زبردست مظاہرے کئے تھے ۔
بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ بحرینی شہریوں کا کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ باقر نمر کی مظلومانہ شہادت کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں مزید احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت بھی آل سعودی کی پیروی کرتے ہوئے وہاں کے باشندوں کا ان کا حق نہیں دے رہی ہے اور ان کے جائز حقوق کو پامال کر رہی ہے ۔