کشمیر - صفحه 4

ٹیگس - کشمیر
غلام نبی آزاد:
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ہندوستانی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر نے شہری ترمیمی قانون کیخلاف لوگوں کیجانب سے شروع کی گئی جدوجہد کو حق بجانب قرار دیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کے عوام کو تقسیم کرکے اپنی حکومت کو طول دینا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 441810    تاریخ اشاعت : 2019/12/24

علامہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ مادر وطن میں بھی انسانی حقوق کی پامالی کے ان گنت واقعات رقم ہوئے، طویل عرصے تک شیعہ نسل کشی ہوتی رہی، ہمارے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 441742    تاریخ اشاعت : 2019/12/11

علامہ عبدالخالق اسدی :
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کاکہنا تھا کہ کشمیر میں لاکھوں مرد و خواتین، بزرگ و بچے گھروں میں محصور ہیں، اناج اور ادویات کا قحط ہے، کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینی اپنی سر زمین کیلئے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں .
خبر کا کوڈ: 441741    تاریخ اشاعت : 2019/12/11

تاجر انجمن کشمیر ھندوستان:
کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق حسین نے کہا ہمارا سرسری اندازہ ہے کہ کشمیر کی اقتصادیات کو 5 اگست سے اب تک پندرہ ہزار کروڑ روپیہ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ: 441728    تاریخ اشاعت : 2019/12/08

علامہ مقصود ڈومکی:
ممتاز کشمیر ی رہنما خواجہ شجاع عباس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اسکی عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے ۔
خبر کا کوڈ: 441726    تاریخ اشاعت : 2019/12/08

کشمیر میڈیا سرویس کے مطابق کشمیر دفعہ 144 کے تحت پابندیاں مسلسل نافذ ہیں، جبکہ انٹرنیٹ و دیگر سروسز بدستور معطل ہیں۔ فوجیوں نے فائرنگ کر کے 4 ماہ کے دوران 853 کشمیر یوں کو زخمی کیا۔
خبر کا کوڈ: 441707    تاریخ اشاعت : 2019/12/03

سید فخر امام :
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کوششوں سے اب کشمیر کے مسئلہ پر آواز اٹھنا شروع ہوچکی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اب اقوام عالم سے ایک بھرپور آواز اٹھانی چاہئے، پاکستان کی عوام قیادت اور حکومت کشمیر کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ: 441698    تاریخ اشاعت : 2019/12/02

علامہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر فاٹا کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو گلگت بلتستان کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہئے، بے گناہ جبری گمشدہ شیعہ افراد کامسئلہ انتقامی ہے، پاکستان میں گوانتاناموبے طرز کے عقوبت خانے ختم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ: 441694    تاریخ اشاعت : 2019/12/01

او آئی سی:
نہتے کشمیر یوں پر پیلٹ گنز کے استعمال، گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے او آئی سی کمیشن نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کمشنر، اقوام متحدہ کے تحت کمیشن آف انکوائری تشکیل دے ۔
خبر کا کوڈ: 441685    تاریخ اشاعت : 2019/11/30

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین:
پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 441650    تاریخ اشاعت : 2019/11/24

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ 48 گھنٹوں میں فوج کے ہاتھوں 4 جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 441611    تاریخ اشاعت : 2019/11/13

جمعیت ہمدانی کشمیر:
جموں و کشمیر جمعیت ہمدانیہ نے ایک بیان میں کہا کہ مسلمانان عالم، بھارت کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس قدیم مسجد کو رام مندر میں تبدیل کرنے سے گریز کریں۔
خبر کا کوڈ: 441604    تاریخ اشاعت : 2019/11/12

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کی طرف سے کچھ مضبوط اور اہم فیصلوں کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: 441596    تاریخ اشاعت : 2019/11/12

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ کلمہ کی بنیاد پر تمام مسلمان جسد واحد ہیں اور یہ اتحاد برقرار رکھا جانا چاہیے، مگر افسوس عالمی سطح پر بدامنی کا جائزہ لیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ امت مسلمہ ہی مفلوک الحالی، پریشانی اور انتشار کا شکار ہے،
خبر کا کوڈ: 441561    تاریخ اشاعت : 2019/11/05

قم المقدسہ ایران میں:
جامعۃ المصطفی العالمیہ کی قدیمی درسگاہ مدرسہ مبارکہ حجتیہ کی مسجد حجتیہ میں ۳ربیع الاول بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم اور موسسہ آموزشی فرھنگی شھید فخرالدین کی طرف سے ایک تحلیلی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔
خبر کا کوڈ: 441542    تاریخ اشاعت : 2019/11/02

یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کے دورہ کشمیر کے پیش نظر وادی میں غیر اعلانیہ ہڑتال میں اچانک شدت
خبر کا کوڈ: 441532    تاریخ اشاعت : 2019/10/31

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ہم اپنے کشمیر ی بھائیوں کی حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 441519    تاریخ اشاعت : 2019/10/27

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دستی بم کے ایک دھماکے میں چھے سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 441515    تاریخ اشاعت : 2019/10/27

سید علی گیلانی نے کہا کہ جموں و کشمیر سے باہر مقیم تمام کشمیر یوں سے درخواست کی کہ وہ بھارت کے قبضے کے خلاف مظاہرے کریں اور کشمیر کی حالت زار کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروائیں۔
خبر کا کوڈ: 441511    تاریخ اشاعت : 2019/10/26

سیمینار میں معروف محقق اور پاکستان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر صافی نے کشمیر ی زبان و ادب پر مقالہ پڑھا۔ معروف اقبال شناس ڈاکٹر ساکت نے فارسی شاعری میں کشمیر کے ذکر کو اپنے مقالے میں بیان کیا۔
خبر کا کوڈ: 441498    تاریخ اشاعت : 2019/10/23