16 April 2015 - 23:13
News ID: 8048
فونت
یمن کی تازہ ترین صورتحال سے اگاھی کے لئے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ یمن کی تازہ ترین صورتحال سے اگاھی کے لئے دفتر نمایندہ ولی فقیہ وقائد ملت جعفریہ پاکستان قم میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جسمیں حجت الاسلام سید سجاد حسین کاظمی نے صورحال سے اگاہ کیا ۔
دفتر قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تازہ ترین صورتحال سے اگاھی کے لئے دفتر نمایندہ ولی فقیہ وقائد ملت جعفریہ پاکستان قم میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جسمیں حجت الاسلام سید سجاد حسین کاظمی نے صورحال سے اگاہ کیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے قم کے زیر اھتمام ادارہ شعبہ تبلغات کی جانب سے کل شام طلاب و فضلاٗ کی نشست کا انعقاد کیا گیا جسمیں یمن کی تازہ ترین صورتحال اور قائد ملت پاکستان کی مدبرانہ پالسیوں سے اگاھی دی گئے۔

اس نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف سید جنت حسین نقوی نے حاصل کیا ا ور ان کے  دفتر کی مجلس نظارت کے اھم رکن حجت الاسلام سید سجاد حسین کاظمی نے یمن میں ہونے والے مظام اور قائد ملت کی پالسیوں سے بھترین انداز میں اگاہ کیا۔

 حجت الاسلام سید سجاد حسین کاظمی نے اپنی تقریر میں امیر لمؤمنین (ع) کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : حضرت علی (ع) نے نھج البلاغہ میں تشیع اور مسلمان اور انسان کو مخاطب ہو کر وصیت کی اور جو فقط انسان کو مخاطب ہو کر وصیت کی وہ کچھ یوں ہے۔ (ہمیشہ ظلم کے مخالف بنو اور مظلوم کی حمایت کرو) اور آپ اسے وقت دیکھ رہے ہیں دنیا کے اندر جھاں بھی ظلم ہوا ہے سب سے پہلے اس ان مظلومین کے حمایت شعیان نے کی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : جیسا  کہ اگر آپ تاریخ کو دیکھیں تو در حقیت اس وصیت کی پیروی حضرت امام حسن نے کی اور معاویہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر مجھے ظلم کے کیخلاف تلوار نکالنی ہو گی تومیں ترے اوپر نکالوں گا،،،

حجت الاسلام صاحب نے قائد ملت کے یمن کی صوتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں جو سب سے پہلے بیان دیا اس کی وضاحت کی : قائد ملت نے زمان حال کی نبض پر ہاتھ رکھ کے ایسا بیان دیا جو مؤثر تریں ثابت ہوا جو کہ یوں ہے (پاکستان ایک مسلم ملک ہے اور دو مسلمان کے درمیان پاکستان مصالحت کا کردار ادا کرے) اس عظیم بیان کی بدولت آپ دیکھ رہے اس بیان کے موقف کو پاکستان کے سیاسی راھنماوں میں تحریک انصاف کے راھنما عمران خان نے اختیار اور اسی طرح سے پاکستان کے اندر اسی موقف پر فیصلہ کیا گیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬