رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے گذشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں صیہونی آباد کاروں کے ہاتھوں معصوم فلسطینی بچے کو نذر آتش کئے جانے پر سخت ردعمل کا اظھار کیا ۔
حزب اللہ نے صھیونیوں کے بدست معصوم فلسطینی بچے کو نذر آتش کئے جانے کو ان کی وحشی گری کی نشانی جانا اور کہا: اس جرم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ صیہونی حکومت، معصوم بچوں کی قاتل حکومت ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے جمعے کے روز غرب اردن میں ایک موضع پر حملہ کر کے فلسطینیوں کے دو گھروں اور ایک شیر خوار بچے کو نذر آتش کر دیا ۔
گذشتہ ایک مہینے کے دوران فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے نسل پرستانہ اقدامات میں ایکبار پھر تیزی آگئی ہے ۔
فلسطینیوں پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں کے ساتھ ہی صیہونی فوجیوں نے بھی فلسطینیوں کی گرفتاری اور ان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ تیز کر دیا ۔
واضح رہے کہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں انیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔