10 March 2016 - 16:13
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9164
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا : رواں ماہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی نظام مصطفی کانفرنس مملکت عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی سلامتی کی ضامن ہوگی ۔
ملي يکجہتي کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے کانفرنس کے انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں منعقدہ مختلف جماعتوں کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : رواں ماہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی نظام مصطفی کانفرنس مملکت عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی سلامتی کی ضامن ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی پاکستان کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی ۔

اجلاس میں بیان کیا گیا : اس کانفرنس میں تمام مسالک کے علماء و مشائخ کی شرکت سے یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ اسلامیان پاکستان اس ملک کی نظریاتی اساس کے خلاف ہونے والی کسی بھی کاوش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس نشست کی صدارت ملی یکجہتی پاکستان کے نائب صدر جناب آصف لقمان قاضی نے کی ، دیگر قائدین میں ثاقب اکبر ، میاں محمد اسلم ، سید عبد الوحید شاہ ، خطیب مصطفائی ، حجت الاسلام سید نصیر حسین موسوی، محمد علی کاظمی ،مفتی عامر شہزاد ،ارشادحسین، شیخ طلعت محمود مدنی، سلیم اختر اور دیگر شامل تھے۔

یاد رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان رواں ماہ میں نظام مصطفی کے عنوان سے ملک گیر کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ملک کے طول عرض سے جید علمائے کرام ، مشائخ عظام کی ایک بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔

انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔ کانفرنس کے اختتام پر شبقدر میں ہونے والے خود کش دھماکے کے شہداء، غازی ممتاز قادری اور دیگر اکابر ملت کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬