رسا - صفحه 199

ٹیگس - رسا
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹرمپ کی جانب سے قدس شہر کو غاصب صیہونی حکومت کے دارالحکومت کے طور پر قبول کرنے کے اعلان اور نئی امریکی حکمت عملی پر کہا کہ امریکہ دنیا کو مزید بدامنی کی طرف لے جارہا ہے.
خبر کا کوڈ: 432334    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ریاض کو ایک بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432333    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی:
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمنی عوام تمام تر مشکلات کے باوجود سعودی دشمن کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی جارحیت کے ایک ہزار دن مکمل ہونے پر ثابت ہو گیا ہے کہ ہمارے بیلسٹک میزائل یمنی عوام کے دشمنوں کے محلوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 432332    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

حزب اللہ:
لبنان کی انقلابی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں سلامتی کونسل میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مصر کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کرنے پرامریکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ویٹو کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال اورعالمی برادری کے اجماع کی توہین کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 432331    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

فرانس اور روس کے سفیروں نے سلامتی کونسل میں ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432330    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

حجت الاسلام احمد اقبال رضوی:
ضلع ملیر کے دورے پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یمن سے کشمیر تک ہر جگہ مسلمان مظالم و بربریت کا شکار ہیں، لیکن عالمی ضمیر مکمل طور پر بے سدھ پڑا ہے، آل سعود کی جانب سے یمنی عوام کے قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ: 432329    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

اپنے سامنے تاریخِ پاکستان کا تجربہ رکھئے اور دیکھ لیجئے کہ ہم جس قدر باطل لشکروں اور ٹولوں کے مقابلے میں عقب نشینی اور نرمی کرتے گئے، اُسی قدر یہ باطل لشکر آگے بڑھتے گئے، پہلے ایک ایک کرکے ٹارگٹ کلنگ کرتے رہے، پھر امام بارگاہوں میں، پھر مسجدوں میں، پھر مزارات پر، پھر مسافروں پر، پھر عوامی مراکز پر، پھر فوج و پولیس پر، پھر غیر مسلموں کی عبادت گاہوں پر حتٰی کہ پھر تو سکولوں کے بچوں کو بھی قتل کرنا شروع ہوگئے۔ پاکستان آج غیر محفوظ نہیں ہوا بلکہ سچ اور حق بات یہ ہے کہ پاکستان اُسی روز غیر محفوظ ہوگیا تھا، جس روز پہلی مرتبہ کسی بیگناہ کے قتل پر ہم سب نے بحیثیت قوم غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 432328    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

انڈونیشیاء:
انڈونیشیاء کے پادری پر قرآن مجید کے حوالے سے توہین آمیز بیانات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432315    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

آیت‌ الله قاسم طائی :
سرزمین عراق کے مشھور عالم دین آیت‌الله قاسم طائی نے اردن، شام اور مصر سے کہا ہے کہ وہ ملین مارچ کے لیے اپنی سرحدیں کھول دیں ۔
خبر کا کوڈ: 432314    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

مصر کے صوبہ «فیوم» کی آبادی «مطرطارس» میں کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں ایک حافظ قرآن موجود ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432313    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا ۴۸ واں سالانہ مرکزی کنونشن؛
کنونشن کی صدارت بزرگ شیعہ عالم دین حجت الاسلام حیدر علی جوادی کریں گے، جبکہ کونشن میں ملک بھر کے جید علماء کرام ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری،حجت الاسلام و المسلمین محمد امین شہیدی،حجت الاسلام صادق رضا تقوی، ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی سمیت دیگر اسکالرز، مدرسین شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 432312    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

یہ کس قدر بھیانک حقیقت ہے کہ اگر آپ ان انسان کش ٹولوں پر تحقیق کریں تو آپ ان سب کو میڈ اِن سعودی عرب پائیں گے، وہ طالبان ہوں، القاعدہ ہو، سپاہ صحابہ و داعش و لشکر جھنگوی، سب کو وہیں سے کنٹرول اور فیڈ کیا جاتا ہے۔ ہم اسوقت بحیثیت مسلمان، مسیحی برادری کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں کا تعلق اسلام سے نہیں بلکہ بادشاہوں سے ہے اور دہشتگردوں کی تربیت اسلام نہیں بلکہ بادشاہ کرتے ہیں نیز دہشتگردوں کی جنت پاکستان نہیں بلکہ عربستان کے بنائے ہوئے دینی مدارس ہیں۔
خبر کا کوڈ: 432311    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

ڈاکٹر علی لاریجانی:
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم اور امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر کے اقدام سے فلسطین کی حمایت میں مسلمانان عالم کا اتحاد اور زیادہ مضبوط ہوا ہے .
خبر کا کوڈ: 432310    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

اجلاس میں پانی کا ضیاع روکنے، اس کے بہتر استعمال، غلط جگہوں پر گندگی پھینکنے کے انسداد اور دیگر اہداف کے حصول کے سلسلے میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی غرض سے سٹیزن لیزان سیل(سی ایل سی)، ٹیوب ویلوں کی آٹومیشن کے تجرباتی پراجیکٹ سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (سکیڈا) کا دائرہ چار سے ۱۰ ٹیوب ویلوں تک بڑھانے، واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ سروے، بزنس پلان اور گھر گھر سروے کرنے کی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ: 432309    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

حسین امیرعبداللهیان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کو فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت سمجھتے ہیں فلسطینی گروہ باہمی اتحاد کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 432308    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مذہبی علماء نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432307    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

جنرل رمضان شریف :
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب کے ایران مخالف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ یمن نے سابق سوویت یونین اور شمالی کوریا سے مکمل میزائل آلات کی خریداری کی تھی اور وہ علاقے میں میزائل کا حامل ملک تھا۔
خبر کا کوڈ: 432306    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

فرانس میں قائم مسجد کو انتہا پسندی اور شرانگیزی پھیلانے کے الزام میں چھے ماہ کےلئے بند کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432305    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

اقوام متحدہ:
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اعلی افسر نے کہا ہے کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ایک دن کسی عدالت کا فیصلہ آئے جس میں یہ کہا جائے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432304    تاریخ اشاعت : 2017/12/18

حجت الاسلام علي رضا شاه فضل:
مجمع علمائے کاشان کے سیکریٹری نے دوسروں کی کامیابی پر رنجیدہ خاطر ہونا اور دوسروں کی شکست وناکامی پر خوشی و مسرت نفاق کی نشانیوں میں سے شمار کیا اور کہا: علمائے اخلاق اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ انسان ہمیشہ اپنی خوشی اور غم پر غور کرے ۔
خبر کا کوڈ: 432303    تاریخ اشاعت : 2017/12/18