ٹیگس - رسا
آج ۳۰دسمبر ہے اور ہمیں آج کی یہ تاریخ اغیار کے فتنوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت کی یاد دلاتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 432460 تاریخ اشاعت : 2017/12/30
کانفرنس کی انتظامیہ نے اس حوالے سے اس بار وفاق علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ (ملتان) کے پرنسپل مولانا اختر حسین نسیم کو اس کانفرنس کے انعقاد کا ٹاسک دیا ہے، اس حوالے سے مولانا اختر حسین نسیم نے ملتان میں ایک ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ: 432459 تاریخ اشاعت : 2017/12/30
حافظ سعید:
جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ امریکی صدر یہودیوں کی سازشوں کا آلہ کار بن رہا ہے۔ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرا ر دینا عالم اسلام کیخلاف کھلا اعلان جنگ ہے۔ قبلہ اول کے تحفظ کیلئے مسلم امہ کا بچہ بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے۔ امریکہ اور نیٹو ممالک کو افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اپنی شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ مسئلہ بیت المقدس کا نہیں مکہ اور مدینہ کا بھی ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ پر لگائے گئے نقشہ میں سرزمین حرمین شریفین بھی شامل ہے۔ مشرق وسطٰی میں بھڑکنے والی جنگ بہت خوفناک ہوگی۔ اسکے نتیجہ میں اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا۔
خبر کا کوڈ: 432458 تاریخ اشاعت : 2017/12/30
حجت الاسلام سید مبارک موسوی:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عاقبت نااندیش وزیراعلٰی خطے کی سکیورٹی اور وحدت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوچکے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں اور اعلٰی عدلیہ کو اس افسوسناک بیان پر نوٹس لینا چاہیئے، ہم وزیراعلٰی مولوی حفیظ کے بیان کو واپس لینے اور قوم سے معافی مانگنے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ: 432457 تاریخ اشاعت : 2017/12/30
میر واعظ عمر فاروق:
کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے کہا کہ ہماری مذہبی، سیاسی و سماجی سرگرمیوں پر طاقت کے بل پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں وہی دوسری طرف کشمیر کے اطراف و اکناف میں شدید سردی کے اس موسم میں CASO نام کے فوجی اپریشنوں کے ذریعے ظلم و ستم کے تمام ریکاڑ ٹوڑے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 432456 تاریخ اشاعت : 2017/12/29
اسرائیل کے وزیر تعلیم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432455 تاریخ اشاعت : 2017/12/29
حضرت امام رضا (ع) سے حضرت معصومہ (س) کی زیارت کے بارے میں پوچھا گيا تو آپ نے فرمایا: حضرت معصومہ (س) کی زیارت کا صلہ بہشت ہے ۔امام جواد (ع) فرماتے ہیں کہ جس نے میری پھوپھی کی زیارت قم میں کی اس کے لئے جنت ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432454 تاریخ اشاعت : 2017/12/29
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے کے تعلق سے امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ امریکا کی نابودی پر منتج ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 432453 تاریخ اشاعت : 2017/12/29
ایمنوئیل میکرون:
فرانس کے صدر ایمنوئیل میکرون نے سعودی عرب سے یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432430 تاریخ اشاعت : 2017/12/27
ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 432429 تاریخ اشاعت : 2017/12/27
آیت الله جعفر سبحانی:
حضرت آیت الله سبحانی یہ کہتے ہوئے کہ ہمیں اعتماد نفس رکھنا چاہئے البتہ وہ اعتماد نفس نہیں جس پر مغربی دنیا تاکید کرتی ہے کہا: مغربی دنیا کا اعتماد نفس خدا سے دوری ہے جبکہ انسان کا اعتماد نفس خدا کے ساتھ ہونا چاہئے اور اس راہ میں خدا سے انہیں مدد مانگنی چاہئے ۔
خبر کا کوڈ: 432428 تاریخ اشاعت : 2017/12/27
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت ، عوام کو مشکلات میں نہ ڈالے کہا: مہنگائی اور بے وقت انکم ٹیکس میں افزودگی لوگوں کی ناراضی کا سبب ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432427 تاریخ اشاعت : 2017/12/27
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی:
شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مملکت پاکستان کی ترقی کیلئے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بت توڑ دیں، ہمیں یک جان ہو کر دہشتگردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 432426 تاریخ اشاعت : 2017/12/27
حج پالیسی ۲۰۱۸ء کے تحت کل ایک لاکھ ۷۹ ہزار ۲۱۰ عازمین سفر حجاز مقدس کریں گے، سفر حج اور دیگراخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا، ۸۰ سال سے زائد عمر کے ۵ ہزار حجاج کو اٹینڈنٹ سمیت بغیر قرعہ اندازی کے بھجوایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 432425 تاریخ اشاعت : 2017/12/27
ثروت اعجاز قادری:
اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے احسان اور انسانیت سے ہمدردی کا صلہ بھارت نے کنٹرول لائن پر دہشتگردی سے دیا، عوام اور بالخصوص دہشتگردی میں شہید ہونیوالوں کے ورثاء کلبھوشن یادیو کو پھانسی پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 432424 تاریخ اشاعت : 2017/12/27
رهبر انقلاب اسلامی:
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی تبلیغات کونسل کے ملک بھر کے اراکین سے ملاقات میں اسلامی تبلیغات کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: وہ حکام جن کے پاس آج ملک کے انتظامی امور ہیں یا ماضی میں رہے ہیں انھیں ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایرانی قوم اور اسلامی نظام سے امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 432423 تاریخ اشاعت : 2017/12/27
امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ہزاروں داعشی عناصر کو شام سے یورپ منتقل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432422 تاریخ اشاعت : 2017/12/27
فرزند رسولۖ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن و سرور ہے۔
خبر کا کوڈ: 432421 تاریخ اشاعت : 2017/12/27
لبنان کے وزیر خارجہ نے المیادین نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر عرب ممالک خاموش نہ ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ نہ کرتے۔
خبر کا کوڈ: 432420 تاریخ اشاعت : 2017/12/27
بحرینی عوام نے اپنے بیان میں بحرین کی ظالم حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432419 تاریخ اشاعت : 2017/12/27