رسا - صفحه 197

ٹیگس - رسا
سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی سب سے قدیم مسجد پر نسل پرستوں نے حملہ کردیا۔
خبر کا کوڈ: 432418    تاریخ اشاعت : 2017/12/27

ڈاکٹر علی لاریجانی:
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات ریاض کے نقصان میں ہیں جبکہ امریکہ، اسلامی ملکوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ان کے مال و دولت کو لوٹا جا سکے۔
خبر کا کوڈ: 432405    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

آیت الله علوی گرگانی :
سرزمین ایران کے مرجع تقلید حضرت آ‌یت الله علوی گرگانی نے تاکید کی : آج دشمن سوشل میڈیا کے ذریعہ ہم سے بر سر پیکار ہے لہذا ہمیں بھی تبلیغ کے لئے سوشل میڈیا سے استفادہ کرنا چاہئے یعنی در حقیقت دین کی تبلیغ اپنے زمانے کے حساب سے ہونی چاہئے ۔
خبر کا کوڈ: 432404    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے معاشرہ میں بڑھتی ہوئی رشوت خوری اور سود خوری پر افسوس کا اظھار کیا اور کہا: حالت یہاں تک پہونچ چکی ہے اب بغیر رشوت دئے اور پارٹی بازی کے بغیر کوئی کام انجام پانا دشوار ہے نیز بڑھتی ہوئی سودی خوری معاشرہ کی دیگر مصیبت ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432403    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نے امریکہ کو پیغام دے دیا ہے کہ ٹرمپ کی بدمعاشی نہیں چلے گی، اسے عالمی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لینا چاہیے، ورنہ واضح نظر آ رہا ہے کہ امریکی ہٹ دھرمی، بین الاقوامی قوانین اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 432402    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
سرزمین پاکستان کے دینی رھنما حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی یوم قائد کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ملک کی تشکیل میں تمام مکاتب و مسالک سمیت مسیحی برادری نے بھی بانی پاکستان کی اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا تھا، کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ: 432401    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی لہر میں مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اولیا، اور مدارس پر بھی حملے ہو چکے ہیں، اس لئے اقلیتی عبادت گاہیں ہی نہیں تمام مقدس مقامات اور مارکیٹیں دہشتگردوں کا ہدف بنتی رہی ہیں، کیونکہ دہشتگرد آسان ہدف کی تلاش میں ہوتا ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو۔
خبر کا کوڈ: 432400    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

شیخ احمد بدرالدین حسون :
شام کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ بعض علماء نے فلسطین اور بیت المقدس کو چھوڑکرشام کے خلاف جنگ میں داعش دہشت گرد تنظیم کی بھر پور حمایت اور مدد کی اورگمراہ کن فتوے صادر کرکے جوانوں کو داعش میں شامل کیا۔
خبر کا کوڈ: 432399    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

مصر میں سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ۹ دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ۹ کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432398    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا ہے کہ تین طلاق سے متعلق بل کے مسودے پرحکومت نے اس سے کوئی مشورہ نہیں کیا ہے اور بورڈ اس معاملے میں وزیرا‏‏‏عظم سے مداخلت کرنے کی اپیل کرے گا۔
خبر کا کوڈ: 432397    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

پاکستان میں مدارس کی تعداد ۳۰ ہزار سے تجاوز کرگئی جس میں سے وفاق کے ساتھ صرف ۱۳۴۰۰ مدارس کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432396    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

ڈاکٹرعلی‌ اکبر ولایتی:
عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور سابق وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف پاس ہونے والی قرارداد کو امریکہ کیلئے منہ توڑ جواب سے تعبیر کیاہے۔
خبر کا کوڈ: 432395    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

اسلام آباد کانفرنس میں شریک وفود نے دوسری اسپیکرز کانفرنس اگلے سال ایران کے دارالحکومت تہران میں کرانے پر اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432394    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

حجت الاسلام محمد امین شہیدی:
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے صادقین کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا: ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 432393    تاریخ اشاعت : 2017/12/25

ترکی کے مذہبی امور کے ادارے کے تعاون سے چار مختلف زبانوں میں ترجمہ شائع کیا گیا ہے
خبر کا کوڈ: 432380    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

عراقی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ خطرناک افکار کا حامل ہے جن کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: 432379    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

ڈاکٹر علی لاریجانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے لیے علاقائی راہ حل پر غور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 432378    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

ثروت اعجاز قادری:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے خیرپور میں پیر سید سخی سردار علیشاہ جیلانی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور میں میلاد جلوس پر فائرنگ کرنیوالے دہشتگرد پریل شاہ و دیگر کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے، حکومت اجازت دے تو سانحہ خیرپور میلاد مصطفیٰ کے دہشتگردوں کو ۲۴ گھنٹوں میں قبر سے بھی نکال لائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 432377    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

پاکستان:
ضلعی انتظامیہ گلگت کے سربراہ سمیع اللہ فاروق نے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کہا کہ گلگت میں دہشتگرد شیعہ کمیونٹی پر حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ دہشتگردوں کا مطلوبہ ہدف شیعہ علماء، رہنماء اور سرکرگان ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432376    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ نے جس طرح بیت المقدس کے حوالے سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور بعدازاں اس معاملے کو جنرل اسمبلی میں لے کر گئے اور وہاں سے کامیابی حاصل کی، یہ ایک مستحسن اقدام ہے، اب اس قرارداد کی منظوری کے بعد مسلم امہ کو مزید اقدامات بھی اٹھانا ہونگے۔
خبر کا کوڈ: 432375    تاریخ اشاعت : 2017/12/23