رسا - صفحه 198

ٹیگس - رسا
چودھری منظور احمد:
پی پی پی کے مرکزی ترجمان چودھری منظور احمد کا کہنا ہے کہ ضیاء الحق نے امریکی ایما پر ہی طالبان پیدا کئے، امریکہ نے انہیں روس کیخلاف استعمال کیا اور جب امریکہ کا مقصد پورا ہو گیا تو اس نے ضیاء الحق کو راستے سے ہٹا دیا اور طالبان کا رخ پاکستان کی طرف ہو گیا اور پاکستان خود دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا، پاکستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہے، یہ اسی کی دوستی کی وجہ سے ہوا ہے کہ ہم نے ہزاروں افراد کی قربانیاں دیں، لیکن امریکہ ان کا اعتراف کرنے کے بجائے الٹا ہمیں ہی مورد الزام ٹھہرا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432374    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

نسیم کربلائی:
آئی ایس او کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا جس میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کی تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔ نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری سے ثابت ہوگیا کہ امریکی صدر کا فیصلہ فلسطینیوں اور انسانیت سے دشمنی ہے۔
خبر کا کوڈ: 432373    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھاکہ مسلم حکمران متحد ہو کر امریکہ کو اسرائیل نواز پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کریں، امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل وحدت امت میں پوشیدہ ہے، مسلمان جرم ضعیفی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران رانا ثناءاللہ کو برطرف نہ کرکے ملک بھر کے عاشقان رسول کی نفرت کا نشانہ بن چکے ہیں، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے مذہبی شناخت ختم نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ: 432372    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

امریکی صدر کے ذریعہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردیے جانے کے خلاف کل ہندوستان اور پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے دفاع قدس ریلی میں شرکت کی ۔
خبر کا کوڈ: 432371    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘کا آغازبھٹ شاہ میں دعائے کمیل سے ہوا ۔
خبر کا کوڈ: 432370    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

شیخ ماهر حمود:
علمائے استقامت عالمی کونسل لبنان کے سربراہ نے کہا: ہرگز ہمیں گمان نہیں کرنا چاہئے کہ صلیبی جنگ ختم ہوگئی ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432369    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

حجت السلام والمسلمین فرحزاد:
سرزمین ایران کے معروف شیعہ عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ دشمن اس اسلام سے جو صھیونیت کے ہمسو ہو خوفزدہ نہیں ہے کہا: دشمن شیعیت کے نارے اور طاقت سے خوف ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432368    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

حجت الاسلام والمسلمین نظری منفرد:
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اسلام اور ائمہ طاهرین(ع) کی صحیح معرفی کی جائے کہا: زیارت جامعہ کبیرہ کتاب سیرت اہل بیت اطھار علیھم السلام ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432367    تاریخ اشاعت : 2017/12/23

حجت الاسلام سید حسن الموسوی الصفوی:
بڈگام میں نماز جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی مملکت کا جُز لاینفک تھا اور رہے گا۔
خبر کا کوڈ: 432366    تاریخ اشاعت : 2017/12/22

پاکستان:
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت بدلنے والا کوئی منصوبہ قبول نہیں اور حالیہ دھمکیوں کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ: 432365    تاریخ اشاعت : 2017/12/22

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ اسے اندرون ملکی سیاسی کردار کی ادائیگی کے لیے امریکی حمایت کی کوئی ضرورت نہیں۔
خبر کا کوڈ: 432364    تاریخ اشاعت : 2017/12/22

داؤد شہاب:
تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے بیت المقدس کے خلاف بحرین کے موقف کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 432363    تاریخ اشاعت : 2017/12/22

بہروز کمالوندی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی جوہری توانائی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران، جوہری مسئلے اور اپنی خود مختاری سے متعلق معاملات پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ: 432362    تاریخ اشاعت : 2017/12/22

آیت اللہ امامی کاشانی:
تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ذریعے یمن کو میزائل فراہم کرنے پر مبنی امریکی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432361    تاریخ اشاعت : 2017/12/22

مجمع علمائے اہل سنت عراق کے سربراہ:
مجمع علمائے اہل سنت عراق کے سربراہ نے یاد دہانی کی کہ عراقی عوامی فورس «حشد الشعبی» کا وجود عراق کے سیاسی نظام کی بقا کے لئے ضروری ہے ۔
خبر کا کوڈ: 432341    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

مرجع تقلید نجف اشرف نے اس بات کی تاکید کی کہ عراقی عوام اور حکمراں پھیلتی ہوئی شدت پسندی کا مقابلہ کریں ۔
خبر کا کوڈ: 432340    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین آیت الله محی الدین حائری شیرازی نے کچھ دیر پہلے دارفانی کو الوداع کہدیا ۔
خبر کا کوڈ: 432339    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے مختلف ممالک کے سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بیت المقدس سے متعلق قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی ۔
خبر کا کوڈ: 432337    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری نے کہا ہے کہ یمنی میزائل ،مزاحمتی اور دفاعی میزائل ہے جو سعودی عرب کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردےگا۔
خبر کا کوڈ: 432336    تاریخ اشاعت : 2017/12/20

ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکہ کئی بار جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر چکا ہے لیکن اسے کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔ دوسری جانب ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی تصدیق کرنے کا واحد مجاز عالمی ادارہ آئی اے ای اے ہے اور وہ اب تک نو بار اس بات کی تصدیق کر چکا ہے کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے کا پابند ہے۔
خبر کا کوڈ: 432335    تاریخ اشاعت : 2017/12/20