رسا - صفحه 236

ٹیگس - رسا
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے بانی پاکستان کے یوم وفات پر مجلس ترحیم سے خطاب میں کہا کہ قائداعظم اپنے ان اوصاف کی بناء پر عزم و استقلال اور واضح نصب العین اور دانشمندی کے اعلی درجوں پر فائز تھے، انہی اوصاف کی بناء پر قائداعظم کٹھن حالات کا سامنا کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت کے قیام میں کامیاب و کامران ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 429905    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

نئے تعلیمی سال کے آغاز ہونے کے باوجود بحرینی جیلیوں میں ۲۰۰ کمسن طلبا موجود ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 429904    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے خدا کی راہ میں شھادت عظیم مرتبہ بتایا اور کہا: شھید ایک شب میں برسوں کی منزل طے کرلیتا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 429903    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

آیت ‌الله‌ شبیری زنجانی:
سرزمین قم ایران کے مراجع تقلید میں سے حضرت ‌آیت الله شبیری زنجانی نے یہ کہتے ہوئے کہ علما کا طور طریقہ معاشرہ پر اثر انداز ہوتا ہے کہا کہ اگر علما الھی احکام کے مطابق نہ چلیں گے تو معاشرہ دین کی بہ نسبت بے عقیدہ ہوجائے گا ۔
خبر کا کوڈ: 429902    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت ‌آیت الله مکارم نے کہا: وکیل، دین کے دائرے میں رہ کر مقدمے لڑیں کیوں کہ اگر شرعی معیاروں سے ہٹ کر مقدمہ لڑیں گے تو اصلاح کے بجائے دشورایاں پیدا کریں گے ۔
خبر کا کوڈ: 429901    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان کے علمائے کرام کا صحافیوں سے مشترکہ گفتگو میں کہنا تھا کہ برما کے حوالے سے او آئی سی، اسلامی کانفرنس، عرب لیگ، اسلامی کونسل، رابطہ عالم اسلامی اور پاک فوج کے سابق ریٹائرڈ آرمی چیف کی سربراہی میں بننے والے ۴۱ ممالک کا فوجی اتحاد کہاں غائب ہے۔؟
خبر کا کوڈ: 429900    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

صدر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہوں نے پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کی مدد اور مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لئے میانمارکی حکومت پر دباؤ ڈالنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 429899    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

بہرام قاسمی :
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ علاقے کے بعض ممالک اور امریکہ اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے لفظوں سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 429898    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

کابل کی جامع مسجد کے امام نے تاکید کے ساتھ سوال اٹھایا ہے کہ سعودی حکام کے پاس میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہنے کا کیا جواز ہے۔
خبر کا کوڈ: 429897    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

فیصل مقداد:
شام کے نائب وزیرخارجہ نے اس بات پر تاکیدکرتے ہوئے کہ داعش دہشتگرد گروہ، واشنگٹن کی مدد سے شامی شہروں پر قبضہ کرتا جا رہا تھا کہا کہ امریکہ، شام کا دشمن ہے-
خبر کا کوڈ: 429896    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شمالی شام کے رقہ شہر میں دس سے زیادہ عام شہریوں کو جاں بحق کردیا۔
خبر کا کوڈ: 429895    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

فلپائن کے صدر نے انسانی حقوق کی سرگرم شخصیتوں سے میانمار کی حکومت کی مشیر اعلی آنگ سان سوچی پر تنقید کرنے کا مطالبہ کیا ہے -
خبر کا کوڈ: 429894    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

امریکہ میں گیارہ ستمبر کے واقعے کو سولہ برس مکمل ہوگئے ہیں تاہم اس واقعے کے بارے میں ابہامات اور سوالات بدستور باقی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 429893    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر عراق و ایران سمیت دنیا بھر میں محفل میلاد کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 429892    تاریخ اشاعت : 2017/09/11

تحریک اصلاح و اتحاد لبنان کے سربراہ:
تحریک اصلاح و اتحاد لبنان کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اہل سنت عید غدیر کو اپنے دینی پروگرام کا حصہ مانتے ہیں تاکید کی کہ غدیر خم اتحاد اسلامی کا رمز و راز ہے ۔
خبر کا کوڈ: 429876    تاریخ اشاعت : 2017/09/10

کشمیر :
شہر خاص کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو خاردار تار سے سیل کردیا گیا۔ تاریخی جامع مسجد کے ارد گرد فورسز کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا تاکہ لوگ جامع مسجد کی طرف نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے نہ جاسکیں۔
خبر کا کوڈ: 429875    تاریخ اشاعت : 2017/09/09

گلستان جوہر کراچی کی مسجد میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی;
نجی ٹی وی کے مطابق گلستان جوہر میں واقع جامع مسجد عمر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور کالعدم تحریک طالبان بلوچستان کے ۷ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں جبکہ ایک دہشت گرد قاری زاہد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: 429874    تاریخ اشاعت : 2017/09/09

ضلال الدین رومی:
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایوان صنعت و تجارت کے صدر کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب نے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کیا تو تھوڑے ہی عرصے میں اکثریت، اقلیت، صوبہ پرستی، فرقہ بندی اور تعصبات کی زنجیریں ٹوٹ جائیں گی۔
خبر کا کوڈ: 429873    تاریخ اشاعت : 2017/09/09

پاکستان نے میانمار کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر شدید احتجاج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 429872    تاریخ اشاعت : 2017/09/09

صدر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے میانمار کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم اور تشدد پر عالمی اداروں کی خاموشی کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 429871    تاریخ اشاعت : 2017/09/09