رسا - صفحه 238

ٹیگس - رسا
یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے انسانی و اسلامی بنیادوں پر میانمار کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے ان کے خلاف جرائم کی مذمت کی
خبر کا کوڈ: 429835    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندہ:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین عابدینی نے کہا: تبلیغ علماء و طلاب کا اہم وظیفہ ہے، کیوں کہ فقط وہی لوگ دین اسلام کی تبلیغ کرسکتے ہیں جن کے دل میں خدا کا خوف ہو وہ اس کے سوا کسی سے بھی نہیں ڈرتے ۔
خبر کا کوڈ: 429834    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

آیت‌ الله علوی گرگانی نے اپنے پیغام میں؛
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اپنے ا رسا ل کردہ پیغام میں میانمار میں بودھسٹ کے ہاتھوں مسلم کشی کی شدید مذمت کی اور عالمی معاشرے سے اس سلسلے میں اقدام کرنے کی تاکید کی ۔
خبر کا کوڈ: 429833    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

آیت ‌الله نوری همدانی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آ‌یت‌ الله نوری همدانی نے یہ کہتے ہوئے کہ ولایت و امامت سے انحراف کے نتائج اب تک سامنے آرہے ہیں ، دنیا کے مسلمانوں سے درخواست کی کہ کفار کے مظالم سے مستضعفین جہان خصوصا میانمار کے مسلمانوں کی نجات کیلئے قیام کریں ۔
خبر کا کوڈ: 429832    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

شیخ نعیم قاسم:
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ داعش سمیت تمام وہابی دہشت گرد تنظیمیں امریکی محصول اور پیداوار ہیں داعش کے ذریعہ امریکہ نے شامی حکومت کو تختہ الٹنے کی کوشش کی۔
خبر کا کوڈ: 429831    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

پاکستان کے شہر کراچی سے انصار الشریعہ پاکستان کے سربراہ شہریار عرف عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انصار الشریعہ داعش سے منسلک تنظیم ہے اس تنظیم کے ۱۰ سے ۱۲ ارکان نےافغانستان میں دہشت گردانہ تربیت حاصل کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 429830    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

حسین امیرعبداللهیان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ امریکی ڈالروں اور تیل کےبیرلوں سے وہابی دہشت گردوں کو نجات نہیں مل سکی ۔
خبر کا کوڈ: 429829    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

محسن رضائی:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر جناب محسن رضائی نے میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو میانمار کے مسلمانوں کے دفاع کے لئے مشترکہ فورس تشکیل دینی چاہیے۔
خبر کا کوڈ: 429828    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

بحیرہ روم میں لاکھوں مہاجرین کو ڈوبنے سے بچانے والا بحری جہاز روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے میانمار کی جانب روانہ کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 429827    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

ایران کے صدر نے استقامتی محاذ کی کامیابیوں کو علاقے کی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کی نوید قرار دیا ہے جبکہ وزیرخارجہ جواد ظریف اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے شام کی حکومت اور قوم کو دیرالزور کا محاصرہ توڑنے کی مبارکباد دی ہے
خبر کا کوڈ: 429826    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

شام کی مسلح افواج کےسربراہ نے کہا ہے کہ شہردیرالزور کا محاصرہ ٹوٹنا دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایک بڑی کامیابی اور اسٹریٹیجک تبدیلی ہے
خبر کا کوڈ: 429825    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

چو طرفہ مذمتوں کے بعد میانمار کی وزیرخارجہ اور حکومت کی مشیرآنگ سان سوچی نے صوبہ راخین کے حالات کے بارے میں غلط اطلاعات دینے کی بنا پرانتہا پسندبودھسٹوں کی مذمت کی ہے ۔
خبر کا کوڈ: 429823    تاریخ اشاعت : 2017/09/06

محمد جواد ظریف کا؛
ایران کے وزیر خارجہ نے روہنگیا مسلمانوں کا قتل بند کرانے کے لیے اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون اور عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 429806    تاریخ اشاعت : 2017/09/04

سعودی حکومت کے کارندوں نے مشرقی شہر العوامیہ کے شیعہ آبادی والے محلے المسورہ کے سبھی مکانات کو منہدم کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 429805    تاریخ اشاعت : 2017/09/04

جموں و کشمیر کے مزاحمتی قائدین:
جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (ایچ) کے چیئرمین نے سرینگر سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں عالمی برادری سے میانمار کے صوبہ اراکان میں بدترین نسلی تشدد میں ہلاک ہو رہے مسلمانوں کے بچاؤ کے لئے ضروری تدابیر اختیار کرنے اور بڑھتی ہوئی قتل عام کی وارداتوں کا سنگین نوٹس لینے کی اپیل کی۔
خبر کا کوڈ: 429804    تاریخ اشاعت : 2017/09/04

آیت الله نوری همدانی:
سرزمین قم ایران کے مراجع تقلید میں سے حضرت آ‌یت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہماری فقہ ، اہل بیت علیھم السلام کی فقہ اور ہماری باتیں اہل بیت علیھم السلام کی باتیں اور خداوند متعال کا سخن ہے کہا: فقہ اہل بیت علیھم السلام کی تعلیم حاصل کرنا طلاب کیلئے عظیم سعادت ہے کہ اس نعمت پر ہمیں خداوند متعال کا شکر بجالانا چاہئے ۔
خبر کا کوڈ: 429803    تاریخ اشاعت : 2017/09/04

حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم:
حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایک سال سے کم کی مدت میں شام و عراق سے دھشت گردوں کا صفایا ہوجائے گا کہا: ڈپلومیسی کے ذریعہ ملک سے صھیونیوں کا نکالنا ناممکن ہے ۔
خبر کا کوڈ: 429802    تاریخ اشاعت : 2017/09/04

سنی تحریک:
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میانمار کے بے آسرا مسلمان ایک طویل عرصے سے متشدد حکومت فوج اور مقامی انتہا پسند بدہسٹ آبادی کی انسانیت سوز اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا شکار ہیں، میانمار میں مسلمانوں کی لرزہ خیز نسل کشی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش میانمار کی وزیر خارجہ آنگ سان سوچی کو انسانیت نوازی پر نوبل پرائز مل چکا ہے، مگر جس ملک کی وہ وزیر خارجہ ہے اس میں انسانوں کو بے دریغ کاٹا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 429801    تاریخ اشاعت : 2017/09/04

سراج الحق:
سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ سے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کے حوالے سے حکومت پاکستان کو فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے میانمار پر عالمی دباؤ بڑھانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میانمار کے سفیر کو طلب کرکے عوام کے جذبات سے آگاہ کیا جائے جبکہ مسلمانوں کو پناہ نہ دینے پر بنگلا دیش اور بھارت کو بے نقاب بھی کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 429800    تاریخ اشاعت : 2017/09/04

ثروت اعجاز قادری:
کراچی میں گائے کی قربانی کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت روہنگیائی مسلمانوں کے قتل پر آواز بلند کرئے، او آئی سی کو متحرک کیا جائے کہ وہ بدھ مت مذہب کے دہشتگردوں کو لگام دینے کیلئے عالمی برادری سے رابطے تیز کریں۔
خبر کا کوڈ: 429799    تاریخ اشاعت : 2017/09/04