رسا - صفحه 232

ٹیگس - رسا
حجت الاسلام سید علی فضل الله:
سرزمین بیروت لبنان کے امام جمعہ نے کہا: اقوام متحدہ کی جنرل کونسل جنگ و انتقام اور تہمت و الزام کے مرکز میں بدل چکی ہے ۔
خبر کا کوڈ: 430069    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

آیت الله حسین مظاهری:
حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ شیعت کے دشمن خصوصا بنی امیہ اور بنی عباس مجلسیں برپا کرنے سے منع کیا کرتے تھے کہا: وہ اس بات سے بخوبی آگاہ تھے کہ ان مجلسوں کا اثر دشمن کا مقابلہ اور شیعت کی ترویج ہے ۔
خبر کا کوڈ: 430068    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

فیصل آباد پاکستان:
فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے علاقہ غیر سے لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ذرائع کے مطابق ۲ ملزمان کامران خان اور جمعدار خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جن کا تعلق صوابی سے ہے۔
خبر کا کوڈ: 430067    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

کوئٹہ یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ؛
احتجاجی مظاہرے کے بعد کوئٹہ یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ رابطہ کرکے شیعہ ہزارہ قوم کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور عدم تحفظ کیخلاف ایک موثر مہم کا آغاز کرینگے۔ جس میں جیل بھرو تحریک اور تا دم مرگ بھوک ہڑتال شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: 430066    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے صیہونی حکومت کی فوجی ایٹمی سرگرمیوں کو عالمی برادری کے لئے باعث تشویش قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430065    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

اسلامی جمہوریہ ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں دسیوں لاکھ ایرانیوں نے مظاہروں میں شرکت کرکے امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا اور شرمناک بیان کا بھرپور جواب دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430064    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

آیت اللہ کاظم صدیقی:
تہران کے خطیب جمعہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جنرل اسمبلی میں کئی گئی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ بے شعور، جھوٹا اور جنگ پسند ہے۔
خبر کا کوڈ: 430063    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ میں ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزرائےخارجہ کے اجلاس میں انتہا پسندی اور انتہاپسندی کی ترویج کرنےوالوں کامقابلہ کرنے کے لئےایشیائی ملکوں کے مابین تعاون کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430062    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

بحرینی فوجیوں نے باسٹھویں ہفتے بھی الدراز کے علاقے میں نماز جمعہ ادا ہونے سے روک دیا۔
خبر کا کوڈ: 430061    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

عراق کے صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کے قبائلی عمائدین اور سیاسی شخصیات نے شہر میں اجتماع کر کے عراقی کردستان کی علیحدگی کے ریفرنڈم کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430060    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

عراقی فورسز نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے شمالی شہر الشرقاط کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔
خبر کا کوڈ: 430059    تاریخ اشاعت : 2017/09/23

صدر روحانی:
ایران کے صدر نے کہا کہ ملکی ہتھیاروں کا مقصد، ایران اور علاقائی اقوام کا دہشت گردی اورعالمی قوتوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430057    تاریخ اشاعت : 2017/09/22

سیدحسن نصراللہ:
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم امریکہ سمیت ہر جارح کا پوری قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ: 430055    تاریخ اشاعت : 2017/09/22

اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ساتھ عالم اسلام اور دنیا کے بیشتر ملکوں میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا اور ہر طرف یاحسین کی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 430054    تاریخ اشاعت : 2017/09/22

شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب اسرائیلی جنگی طیاروں کے میزائل حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 430053    تاریخ اشاعت : 2017/09/22

کربلاکے ششماہے شیر خوار جناب علی اصغرعلیہ السلام کی یاد میں جمعہ یکم محرم الحرام کو ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا اوراس مناسبت سے منعقدہ پروگراموں میں لاکھوں عاشقان اہل بیت عصمت وطہارت نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 430052    تاریخ اشاعت : 2017/09/22

شاہ اویس نورانی:
جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ مستحکم جمہوریت کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی ضروری ہے، ملکی سلامتی اور قومی مفاد کے معاملات پر سیاسی و عسکری قیادت یکسو ہو جائے تو کوئی ہمارے کردار پر انگلی نہ اٹھائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی انتہا پسندی کیخلاف بات کرنیوالے ٹرمپ کو ہندو، یہودی اور عیسائی انتہا پسندی کیوں نظر نہیں آتی۔
خبر کا کوڈ: 430033    تاریخ اشاعت : 2017/09/20

جنرل جعفری کا انتباہ:
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ اپنے غلط اندازوں کی اصلاح کرلے
خبر کا کوڈ: 430032    تاریخ اشاعت : 2017/09/20

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا جنان اصغر کا کہنا تھا کہ ذاکر مراجع کی عزت و احترام کرنا جانتا ہو نہ کہ انکی تحقیر و تذلیل کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ لندن، امریکہ اور اسرائیل سے ہمارے ذاکرین کی رہنمائی نہ ہوتی ہو بلکہ اسلام ہی ان کا مخزن و محور ہونا چاہئے۔، ذاکر شجاع ہو احکام دین بیان کرنے سے نہ ڈرے۔ انہوں نے کہا کہ ذاکر کو عزاداری بطور تحریک سمجھنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ: 430031    تاریخ اشاعت : 2017/09/20

حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایک بار پھر اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے میانمار کے مسلمانوں کی افسوسناک صورت حال پر سنجیدگی سے توجہ دینے مطالبہ کیا ہے-
خبر کا کوڈ: 430029    تاریخ اشاعت : 2017/09/20