03 December 2015 - 22:14
News ID: 8775
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر کی صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سے ملاقات ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے فیصل آباد یونٹ کمالپور کا دورہ کیا اور اربعین امام حسین مظلوم علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے آل محمد علیہم السلام کے فضائل و مصائب بیان کئے۔

انھوں نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی اور صوبائی آرگنائزسیدہ ندا زہرا نقوی اور دیگر طالبات سے ملاقات کی جس میں مرکزی اور صوبائی آرگنائزرز نے حجت الاسلام صاحب کو تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا اوران سے تنظیمی امور پر رہنمائی حاصل کی۔

حجت الاسلام سبطین سبزواری نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات  پاکستان کو ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طالبات سے ملاقات کے دوران بیان کیا : آپ دختران ملت ہیں اور پوری قوم کی تربیت کی ضامن ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلام میں خواتین کا کردار بہت نمایاں ہے جناب خدیجہ سلام اللہ علیھا محافظہ نبوت و رسالت ، جناب زہرا  سلام اللہ علیھا محافظہ ولایت اور جناب زینب سلام اللہ علیھا محافظہ امامت و شہادت ہیں۔ اسی طرح آج آپ کنیزان زینب سلام اللہ محافظہ قوم ملت بن سکتی ہیں۔

حجت الاسلام سبطین سبزواری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آپ طالبات بہترین قیادت کے زیر سایہ حکیمانہ ہدایات کے مطابق کام کر رہی ہیں علمی و عملی میدان میں اسی طرح کارکردگی پیش کرتی رہیں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی صدر پنجاب نے بیان کیا : شیعہ علما کونسل پنجاب ہر قدم پہ طالبات کی معاونت و رہنمائی کے لئے آمادہ ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬