رسا - صفحه 126

ٹیگس - رسا
چینی سفیر :
چینی سفیر پانگ سن نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعہ جوہری معاہدے میں موجودہ چیلنجوں کا حل کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436628    تاریخ اشاعت : 2018/07/17

سید عباس عراقچی :
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ھندوستان جوہری معاہدے کے تحفظ کیلیے پر عزم ہے۔
خبر کا کوڈ: 436627    تاریخ اشاعت : 2018/07/17

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کے تناظر میں بڑی مغربی کمپنیاں ایران سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اور ایسے میں روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں ۵۰ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436626    تاریخ اشاعت : 2018/07/17

فیڈریکا موگرینی :
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کے مفادات کی ضمانت دینے کو تیار ہے۔
خبر کا کوڈ: 436625    تاریخ اشاعت : 2018/07/17

آیت اللہ جعفر سبحانی :
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے کہا ہے کہ حضرت امام (خمینی) فرمایا کرتے تھے کہ تمام انتخابات میں حاضر رہو۔
خبر کا کوڈ: 436624    تاریخ اشاعت : 2018/07/17

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ایک طرف دہشتگرد اور دوسری طرف شریف خاندان ملک میں بے چینی پھیلا رہے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 436623    تاریخ اشاعت : 2018/07/17

محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے چار جمع ایک ممالک نے معاہدے کو باقی رکھنے کے تعلق سے اپنے عملی اقدامات شروع کردئے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 436622    تاریخ اشاعت : 2018/07/17

آیت الله جوادی آملی :
حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا : خداوند عالم جو کائینات اور ہم لوگوں کو خلق کرنے والا ہے اس نے ہم لوگوں کے لئے فرمایا ہے کہ انسان موت کو مار دیتا ہے نہ یہ کہ خود مر جاتا ہے ؛ انسان موت کے ذریعہ قید سے رہا ہوتا ہے نہ یہ کہ تباہ و نابود ہو جاتا ہے ! تب انسان ایک موجود ابدی و ہمیشہ باقی رہنے والا ہے اور ابدی موجود کو ابدی کام کرنا چاہیئے ۔
خبر کا کوڈ: 436621    تاریخ اشاعت : 2018/07/17

آیت الله جوادی ‌آملی :
حضرت ‌آیت الله جوادی نے کہا : جو شخص معیشت کو نقصان پہوچاتا ہے ، چیزوں کو مہنگا کرتا ہے زیادہ قیمت میں فروخت کرتا ہے وہ معاشرے کی سلامتی و امن کو نقصان پہوچاتا ہے ، اس کا عمل قرآن کریم کے احکامات کے خلاف ہے ۔
خبر کا کوڈ: 436620    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت ‌آیت الله مکارم شیرازی نے اس تاکید کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام سے توسل گمراہی سے مومنین کی حفاظت کرتی ہے بیان کیا : اگر معصومین کی زیارت نہ ہوتی تو ہم اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کی پیروی کرنے والوں کو بہت سارے مشکلات سے روبرو ہونا پڑتا ۔
خبر کا کوڈ: 436619    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

فاطمہ جناح وہ واحد رہنما تھیں، جن پر پورا پاکستان متفق تھا۔ ایوب خان کے عوامی انتخاب کی بجائے خود ساختہ طریقہ انتخاب کے نتیجہ میں محترمہ فاطمہ جناح ہار گئیں۔ اس واقعہ کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ یہ فاطمہ جناح کی نہیں مکمل سیاست کی شکست تھی۔ اس سے سیاسی پاکستان کا سیاسی سفر رک گیا اور پاکستان بنانیوالی متحرک لیڈر شپ پس منظر میں چلی گئی۔
خبر کا کوڈ: 436618    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

پی آئی اے کی پہلی پرواز نمبر PA-۶۷۶۰ باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے ۱۷۷ عازمین حج کو لیکر مدینہ پہنچ گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی، ایئرپورٹ منیجر ثمر رفیق، ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر شبیر احمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 436617    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

دوسری جانب حلقہ پی بی ۲۶ میں شیعہ ہزارہ ووٹرز کی تعداد زیادہ اور حلقہ چھوٹا ہونے کیوجہ سے ہزارہ قوم کی اسمبلی میں نمائندگی کی زیادہ امید پیدا ہوچکی ہے۔ حلقہ پی بی ۲۷ علمدارروڈ کے علاقے میں بنیادی طور پر چار مرکزی شیعہ ہزارہ امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں مجلس وحدت مسلمین کے سید محمد رضا کے علاوہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق، ہزارہ سیاسی کارکن کے چیئرمین طاہر خان ہزارہ اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار لیاقت علی ہزارہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: 436616    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

حافظ محمد سعید:
کراچی میں ملی مسلم لیگ کے بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر نے کہا کہ اب داعش کے ذریعے پاکستان کو میدان جنگ بنایا جا رہا ہے، خودکش حملے اور بم دھماکے اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں، ان حالات میں ہمیں بیدار رہنا ہوگا اور پاکستان کے استحکام کے لئے یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 436615    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

رمضان شریف:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیر رمضان شریف نے کہا ہے کہ امریکیوں کو ایران کی سپاہ کی بحریہ کی طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 436614    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

ایران کی تیل برآمد کو صفر تک پہنچانے کی امریکی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے صدر ممالکت ڈاکٹرحسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کا تیل برآمد نہیں ہوگا تو علاقے میں کوئی بھی ملک تیل برآمد نہیں کر پائے گا۔
خبر کا کوڈ: 436613    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

درس اخلاق استاد انصاریان ؛
کہا : ملک الموت ہیں ، میں نے سوال کیا میرے مرنے کے وقت میری جان کیسے لوگے ؟ مجھے میری جان نکلنے کی کیفیت کو بیان کرو ! ملک الموت نے کہا : یا رسول الله (ص) دنیا کے تمام مرد و عورتوں کا روح قبض کرنے کی اجزت میرے اختیار میں ہے لیکن خداوند عالم نے آپ اور علی کے روح کو قبض کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔
خبر کا کوڈ: 436612    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

علامہ سبطین سبزواری:
ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروایا جاتا تو ان واقعات کو روکا جا سکتا تھا، مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی اور ۱۳۱ سے زائد لوگوں کی شہادت قومی المیہ ہے، پوری قوم بلوچ عوام کے دکھ درد میں شریک ہے، ان شااللہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 436611    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

ہندوستان نے ممبئی میں ایرانی بینک " پاسارگاد " کو اپنی برانچ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 436610    تاریخ اشاعت : 2018/07/16

رہبرانقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے محکمہ حج کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ صحیح معنوں میں حج وہی ہوتا ہے جس میں ایک طرف مشرکین سے برائت و بیزاری کا اعلان کیا جائے اور دوسری جانب سے یہ حج مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور ہمدلی کا باعث بنے۔ آپ نے فرمایا کہ فلسطین کے بارے میں امریکا کی شیطانی چال اور سیاست کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔
خبر کا کوڈ: 436609    تاریخ اشاعت : 2018/07/16