رسا - صفحه 138

ٹیگس - رسا
سشما سوراج :
ہندوستان کی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ نئی دہلی بین الاقوامی قوانین اور ایک دوسرے کے احترام کے اصول کی بنیاد پر تہران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ: 436373    تاریخ اشاعت : 2018/06/24

طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ سوات سے تعلق رکھنے والے قاری عمرعرف استاد فتح نیا امیر نہیں بلکہ مفتی نور ولی محسود طالبان کا نیا سرغنہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 436372    تاریخ اشاعت : 2018/06/24

افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک معروف شیعہ عالم دین شیخ جعفر توکلی کی شہادت پر عوام نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جبکہ افغان صدر محمد اشرف غنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436371    تاریخ اشاعت : 2018/06/24

عراق:
عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی اور النصر اتحاد کے صدر اور "سائرون" اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436370    تاریخ اشاعت : 2018/06/24

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت جہاں مظلوم فلسطینیوں کا خون بہا رہی ہے وہیں اب فلسطینیوں کو جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ مالی نقصانات پہنچانے کی کارروائی بھی کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 436369    تاریخ اشاعت : 2018/06/24

مفتی مصر کے مشاور نے تاکید کی کہ امتحانات میں کامیابی جیسے دنیاوی مسائل کے لئے دعا کرنا شرعا جائز ہے ۔
خبر کا کوڈ: 436367    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

حجت الاسلام والمسلمین حسینی خراسانی:
خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ خاندان رسا لت اور ائمه هدی(ع) کی قبریں ہمیشہ وحدانیت کا مرکز رہی ہیں کہا: مسلمان اگر مرقد رسول اسلام(ص) سے غافل ہوگئے تو وھابی اسے بھی گرادیں گے ۔
خبر کا کوڈ: 436366    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

آیت الله اعرافی:
قم ایران کے امام جمعہ نے کہا: FATF کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ دھشت گردی کی غلط تفسیر کے ذریعہ استقامت کی شہ رگوں کو کاٹ دیا جائے اور جنایت کار اسرائیل کے لئے امنیت فراہم کی جائے ۔
خبر کا کوڈ: 436365    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

قومی میڈیا کے سربراہ سے ملاقات میں؛
حضرت آ‌یت الله ناصر مکارم شیرازی نے بعض مقامات پر پوشیدہ طور سے ۲۰۳۰ دستاویز کے اجراء کئے جانے کی بہ نسبت متنبہ کیا اور کہا: دھیان رکھیں کہ ۲۰۳۰ دستاویز ریڈیو ٹی وی میں گھسنے نہ پائے ۔
خبر کا کوڈ: 436364    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

ﮐﯿﺎ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻤﻘﺪﺱ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻣﯿﺮﺍﺙ ﻧﮩﯿﮟ، ﮐﯿﺎ ﻓﻠﺴﻄﯿﻦ ﮐﮯ ﻣﻈﻠﻮﻡ ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﮐﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩﮦ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺪﺍﻕ ﻧﮩﯿﮟ؟ ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺁﯾﺖ ﻣﻨﺴﻮﺥ ﯾﻮ ﮔﺌﯽ؟ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻢ ﻧﮩﯿﮟ؟ ....ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺑﻌﺾ ﮐﺞ ﻓﮑﺮ ﻟﻮﮒ ﺟﺲ ﺑﻘﯿﻊ ﮐﻮ ﻗﺪﺱ ﺳﮯ ﻣﺘﺼﺎﺩﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺩﺭﭘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﻧﮯ ﻭﺍﻻ اہلیبیت ﺍﻃﮭﺎﺭ ﻋﻠﯿﮭﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﻓﺮﺩ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﻣﻈﻠﻮﻣﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﭘﻨﺎﮦ ﮔﺎﮦ ﺗﮭﺎ، ﮐﯿﺎ ﺑﻘﯿﻊ ﻭ ﻗﺪﺱ ﮐﮯ ﺗﺼﺎﺩﻡ ﺳﮯ ﺍﻥ ﺭﻭﺣﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺫﯾﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺘﯽ ﮨﻮﮔﯽ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺣﺮﯾﺖ ﻭ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻃﻮﻕ و ﺳﻼﺳﻞ ﭘﮩﻨﻨﺎ ﮔﻮﺍﺭﺍ ﮐﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﺸﺮﯾﺖ ﮐﻮ ﻏﻼﻣﯽ ﺳﮯ ﻧﺠﺎﺕ ﺩﻻﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺴﺨﮧ ﺑﻌﻨﻮﺍﻥ ''ﮐﺮﺑﻼ'' ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺣﻮﺍﻟﮧ ﮐﺮ ﮔﺌﮯ۔
خبر کا کوڈ: 436363    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیغمبر خدا کے والدین حضرت عبداللہ اور حضرت آمنہ، تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان غنی، زوجہ رسول حضرت خدیجتہ الکبریٰ، خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہ(س)، حضرت امام حسنؑ، امام جعفر صادقؑ، امام زین العابدینؑ، امام محمد باقر علیہم السلام اور دیگر اسلامی شخصیات کے مزارات کو مسمار کرنا آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے، جسے کوئی مسلمان معاف نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ: 436362    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

علامہ نیاز نقوی:
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ معاشرے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو نہ صرف یہ کہ خود دین دار نہیں ہوتے بلکہ اہل و عیال اگر دیندار بننا چاہیں تو اس میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ کئی خواتین ایسی ہوتی ہیں جو پردہ کی پابندی کرنا چاہتی ہیں مگر شوہر ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 436361    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے معلم اخلاق مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید علی اکبر حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ا رسا ل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436360    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

سید عباس عراقچی:
سنیئر ایرانی سفارتکار نے جوہری معاہدے کی آئندہ صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں ایران کے شامل رہنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ یورپی ممالک، روس اور چین مثبت اقدامات اٹھائیں.
خبر کا کوڈ: 436359    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

سورنا ستاری :
سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے مشیر نے کہا ہے کہ سائنسی میدان میں ترقی کے لحاظ سے ایران چونتیسویں نمبر سے سولہویں نمبر پر پہنچ گیا ہے-
خبر کا کوڈ: 436358    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرتے ہوئے سرحدی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436357    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

انڈونیشا میں داعش سے وابستہ عناصر کے سرغنے کو ملک میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے-
خبر کا کوڈ: 436356    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

یمن کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ساحلوں کے دو اہم علاقوں پر یمنی فوج کا کنٹرول ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436355    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

شام میں البادیہ کے صحرائی علاقے سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کر دیئے جانے کے بعد شامی فوج نے عراق و شام کی سرحد پر واقع التنف علاقے میں امریکی اڈے کا محاصرہ کر لیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 436354    تاریخ اشاعت : 2018/06/23

تیونس کے آئمہ جماعت کی تنظیم کا مطالبہ؛
تیونس کے آئمہ جماعت کی تنظیم نے مسلم ملکوں پر سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حج کی آمدنی کو اسلامی ملکوں کے خلاف جارحیت پر صرف کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436353    تاریخ اشاعت : 2018/06/23