ٹیگس - رسا
آیت الله بشیرنجفی:
مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیرنجفی نے اربعین امام حسین(ع) کی معنوی فضا سے بخوبی استفادہ کی تاکید کی اور کہا کہ مقدس مقامات کی زیارت خود سازی اور تذکیہ نفس کا سبب بننا چاہئے ۔
خبر کا کوڈ: 431590 تاریخ اشاعت : 2017/10/30
آیت الله محسن اراکی:
مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری آیت الله محسن اراکی نے یہ کہتے ہوئے کہ نماز میں «السلام علی عبادالله الصالحین» سے مراد ائمہ معصومین(ع) ہیں کہا: کربلا معرفت کا ابلتا ہوا چشمہ ہے ۔
خبر کا کوڈ: 431589 تاریخ اشاعت : 2017/10/30
آیت الله علوی گرگانی:
حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے کہا: حضرت امام حسین(ع) کے شیعہ اور آپ چاہنے والے کربلا معلی کی جانب گامزن ہیں ، اس منزل میں اپنے ساتھ اپنے گھرانے کو بھی لئے ہوئے ہونا اس بات کی نشانی ہے کہ وہ اپنے مالک اور امام کے پیروکار ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 431588 تاریخ اشاعت : 2017/10/30
حزب الله لبنان کے دینی شعبے کے ذمہ دار:
حزب الله لبنان کے دینی شعبے کے ذمہ دار نے حزب الله کے مجاھدین کی جانفشانیوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ شھداء استقامت کا خون ھرگز رائیگاں نہ جائے گا ۔
خبر کا کوڈ: 431587 تاریخ اشاعت : 2017/10/30
گزشتہ شب شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کے زیر اہتمام ملیر سٹی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی، احتجاجی ریلی ۱۳ گھنٹے مارچ کرنے کے بعد شارع فیصل کے راستے سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس کے سامنے پہنچی، جہاں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 430573 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
ہڑتال کے دوران احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر کشمیر انتظامیہ نے شہر کے ۷ پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیوں نافذ کردیں۔ ہڑتال کے پیش نظر کشمیر بھر میں ریل خدمات معطل رکھی گئیں۔
خبر کا کوڈ: 430572 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
فلپائن کے ساحلی شہر ماراوی میں سرگرم دہشتگرد تکفیری ٹولے داعش کا صفایا کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 430571 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
انسانی حقوق کی تنظیموں نے برطانوی حکومت سے بحرینی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430570 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
نیوز پیپر، جرائد اور نیوز سائٹوں کی تیسویں عالمی نمائش کا مصلائے امام خمینی (ره) تہران میں افتتاح ہوا ۔
خبر کا کوڈ: 430569 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
پیر معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گا، کیونکہ ماضی کی تلخیوں کے باوجود عراق کے عوام بیدار ہو چکے ہیں، جنہوں نے وہاں کے علما کی قیادت میں داعش جیسے نحوست سے نجات حاصل کی ۔
خبر کا کوڈ: 430568 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملتان میں جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے مسائل فوری حل کئے جائیں، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس کیلئے کسی بھی بڑے اقدام سے گریز نہیں کرینگے، ہم تصادم کی پالیسی نہیں بلکہ قربانی کی پالیسی پر کاربند ہیں۔
خبر کا کوڈ: 430567 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
غلام علی خوشرو :
ایران کا کہنا ہے کہ خواتین دہشت گردی اورانتہاپسندی کی بنیادی متاثرین ہیں۔
خبر کا کوڈ: 430566 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
ہندوستان کی خفیہ ایجنسی (را) نے عراق و شام میں شکست کھانے والے داعش دہشت گرد عناصر کی ہندوستان واپسی پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش میں شامل ہندوستانی وہابی دہشت گرد عراق و شام میں شکست کے بعد وطن واپس لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 430564 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
امیر قطر:
قطر کے بادشاہ نے قطر کا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عرب ممالک نے قطر کا اقتصادی اور سیاسی محاصرہ کیا تو اس وقت قطر کے پاس واحد راستہ ایران سے مدد مانگنے کا تھا۔اور ایران نے انسانی بنیادوں پر قطر کو غذا ، دوا اور طبی امداد بھی فراہم کی۔
خبر کا کوڈ: 430563 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
آیت اللہ امامی کاشانی :
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائی و وسائل کے بارے میں ہرگز مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ: 430562 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
شیخ ماهر حمود:
علمائے استقامت عالمی یونین کے جنرل سکریٹری نے بعض افراد کی جانب سے اسرائیل سے دوستانہ تعلقات قائم کئے جانے کی کوشش پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہم ان افراد کو اپنے عمل سے توبہ کرنے کی تاکید کے ساتھ متنبہ کرتے ہیں کہ یہ ایک ناقابل بخشش اور ناقابل تدارک خطا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 430561 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
حجت الاسلام بندانی نیشابوری:
حوزه علمیہ قم کے استاد نے کہا: حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے دوران حکومت و امامت میں دشمن نے بارہا و بارہا آپ کو قتل کرنے کی کوشش کی مگر حضرت نے حساس حالات میں بھی اسلام کی حفاظت کی اور اسے منحرف ہونے سے بچا لیا ۔
خبر کا کوڈ: 430559 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے عراقی انتظامیہ اور موکبوں کے ذمہ داروں کو متنبہ کیا کہ ایام اربعین میں دھشت گردانہ کاروائی بہ نسبت ہوشیار رہیں ۔
خبر کا کوڈ: 430558 تاریخ اشاعت : 2017/10/28
کنونشن میں لاہور ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے طلبا، سینئرز کارکنان اور علما کرام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کنونشن میں آئی ایس او کے سابقین و علماء اور سابقہ ڈویژنل صدور بھی شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 430534 تاریخ اشاعت : 2017/10/25
حافظ ریاض نجفی:
علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہم بعض اوقات اپنی دانست میں دین پر خرچ کرتے ہیں مگر درحقیقت وہ بے دینی پر خرچ شمار ہوگا، جیسا کسی ایسے خطیب کی مجلس پر خرچ کرنا جو دینی تعلیمات کو مسخ کر کے پیش کرے، اللہ کی بجائے نعوذ باللہ علی کو خالق کہے، دین کی کونسی صحیح تعلیمات میں اللہ کے سوا کسی کو خالق و رازق کہا گیا ہے؟ اس طرح کے خرچ اور تجارت کو قرآن میں بے فائدہ قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 430533 تاریخ اشاعت : 2017/10/25