رسا - صفحه 215

ٹیگس - رسا
پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ ان کے ایران کے دورے کا مقصد ایران کے اعلی حکام سے ملاقات اور ایران و پاکستان کے مابین زیادہ سے زیادہ اتحاد و وحدت کی برقراری کیلئے زمینہ فراہم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431713    تاریخ اشاعت : 2017/11/08

غلام علی خوشرو:
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے نے کل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام اپنے خط میں ان سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب پر عالمی قوانین کی پاسداری کرنے اور دوسروں کے خلاف دھمکی آمیز لہجے اور طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کیلئے دباو ڈالا جائے۔
خبر کا کوڈ: 431712    تاریخ اشاعت : 2017/11/08

سعودی عرب نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور یمنی فوج کے ۴۰ رہنماوں کی گرفتاری پر ۴۴۰ ملین ڈالرز کے انعامات معین کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431711    تاریخ اشاعت : 2017/11/08

یمنی وزارت خارجہ:
یمن کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کے بری، بحری اور فضائی محاصرے کو یمنی عوام کے خلاف جارحیت میں سعودی عرب کی سیاسی اور فوجی قیادت کی کھلی شکست اور بے بسی کی علامت قرار دیا ہے
خبر کا کوڈ: 431710    تاریخ اشاعت : 2017/11/08

اهل بيت اطھارعليهم السلام کی روايتوں میں مختلف طریقہ سے زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کی اہمیت بیان کی گئی ہے ، مختلف روایتوں سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اگر انسان، ائمہ اطھار کا حق ادا کرنا چاہتا ہے تو ضرور ان کی قبر کی زیارت کو جائے ۔
خبر کا کوڈ: 431709    تاریخ اشاعت : 2017/11/08

جب یہ تحریک لکھی جا رہی ہے تو اسوقت بھی کوئٹہ میں گورنر ہاوس کے سامنے زائرین کانوائے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے بیان داغ دیا ہے کہ زائرین کوئٹہ نہ آئیں۔ اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر ہم انہیں کہیں گے کہ وہ ایک سابق وزیراعلٰی بلوچستان کا حشر نہ بھولیں۔ ہماری وزارت مذہبی امور اور حکومتی ادارے سکھ یاتریوں کیلئے اور دیگر جن میں بہائی بھی شامل ہیں، انکے لئے تو ہر طرح کے انتظامات کر دیتے ہیں، تاہم زائرین سیدالشہدا (ع) کیلئے آج تک وزارت مذہبی امور نے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا، حالانکہ وزارت میں حج، عمرہ اور زیارات کے نام سے ایک خصوصی سیل بھی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ: 431694    تاریخ اشاعت : 2017/11/06

بهرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم ہونے والے اتحاد کے ایران کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس بیان کو غیر ذمہ د ارانہ ، تخریب پر مبنی اور اشتعال انگیز قراردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431693    تاریخ اشاعت : 2017/11/06

فلسطین اتھارٹی:
فلسطین کی خودمختار انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ یہ حکومت مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 431692    تاریخ اشاعت : 2017/11/06

حسن نصراللہ:
حزب اللہ کے سربراہ نے لبنانی وزیراعظم کے استعفے کو سعودی عرب کی مداخلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ استعفے کا متن سعودی لب و لہجے میں لکھا گیا تھا اور سعد حریری نے صرف اسے پڑھ کر سنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431691    تاریخ اشاعت : 2017/11/06

چہلم امام حسین میں شرکت کے لیے اب تک بیس لاکھ زائرین ایران کی تین سرحدی گزرگاہوں سے عراق میں داخل ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431690    تاریخ اشاعت : 2017/11/06

نائجیریا کی پولیس نے کانو صوبے میں اربعین حسینی کے کارروان پر حملہ کر کے دو زائرین کو شہید کردیا۔
خبر کا کوڈ: 431689    تاریخ اشاعت : 2017/11/06

اسرائیل کے وزیراعظم نے شام میں داعش کی شکست اور خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431688    تاریخ اشاعت : 2017/11/06

آیت الله شیخ هادی آل‎ راضی:
حوزه علمیہ نجف اشرف کے استاد نے اربعین کی عظمت سے دنیا کو بخوبی آشنا کرانے کی تاکید کی اور کہا: اربعین تبلیغ دین کا بہترین موقع ہے ۔
خبر کا کوڈ: 431687    تاریخ اشاعت : 2017/11/06

آیت الله فاضل لنکرانی:
مرکز فقهی ائمہ اطهار(ع) کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر طالب علم کسی چیز کو نہیں جانتا ہے تو اس کے سلسلے میں نظر نہ دے کہا: طلاب اپنے علم کی بنیاد پر گفتگو کریں ، اگر انسان کسی چیز سے آگاہ نہ ہو اور اس کے سلسلے میں اظھار نظر نہ کرے تو یہ اس انسان کی دیانت کی نشانی اور فرد کے معتبر ہونے کی علامت ہے ۔
خبر کا کوڈ: 431686    تاریخ اشاعت : 2017/11/06

آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران و اهل بیت(ع) ہر مسلمان کی سعادت کے بازو ہیں کہا: جس نے بھی قران کو تھام لیا اور اہل بیت(ع) کو چھوڑ دیا اس کا سرانجام اچھا نہ ہوسکا ۔
خبر کا کوڈ: 431685    تاریخ اشاعت : 2017/11/06

پاکستان کے شیعہ قائدین:
سابق مرکزی صدر آئی ایس او اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء یا جبری گمشدگی کیخلاف سرگودہا میں احتجاج کیا گیا، مقررین نے کہا کہ اس واقعہ میں وزیراعلٰی پنجاب اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے، دونوں کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔
خبر کا کوڈ: 431671    تاریخ اشاعت : 2017/11/04

پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد کالعدم تنظیم کے ۳ اہم دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431670    تاریخ اشاعت : 2017/11/04

پاکستان کے شہر کوئٹہ سے لیکر ایران کی سرحد تک پاکستانی زائرین کو شدید اور سخت مشکلات کا سامنا ہے پاکستانی زائرین کو دس دن یا اس سے زیادہ تک صرف کوئٹہ میں قیام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے پاکستانی سرحد پر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے جانے والے ہزاروں زائرین بےکسی اور مجبوری کی حالت میں سرگرداں ہیں پاکستانی حکومت کی بد نظمی اورعدم توجہ کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431669    تاریخ اشاعت : 2017/11/04

پاکستانی سینٹ کے چیرمین:
پاکستانی سینیٹ کے چیرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ عرب کلچراسلامی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 431668    تاریخ اشاعت : 2017/11/04

ایران میں آج عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے موقع پر امریکہ مخالف ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں ایرانی عوام نے شرکت کی اور سامراجی طاقتوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
خبر کا کوڈ: 431667    تاریخ اشاعت : 2017/11/04