ٹیگس - رسا
میشل عون:
لبنان کے صدر میشل عون نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کی سعودی عرب میں جبری اقامت اور استعفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزير اعظم سعد حریری کو گذشتہ ۱۲ دنوں سے اغوا کررکھا ہے جو انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ: 431825 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
اسحاق آل حبیب:
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے داعش القاعدہ اور جبہہ النصرہ سے بھی زیادہ تعداد میں بچوں کا قتل عام کیا اور کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431824 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
بشار اسد:
شام کے صدر نے کہا ہے کہ شام میں بحران پیدا اور جنگ کی آگ بھڑکانے کا مقصد علاقے کے ملکوں کو پسماندگی کا شکار بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431823 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
آیت الله سید احمد خاتمی:
تہران کے عارضی امام جمعہ نے اسلامی معاشرے کی پانچ خصوصیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن کے مقابل عقب نشینی خلاف شرع ہے ۔
خبر کا کوڈ: 431822 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
آیت الله سید علی شفیعی:
آیت الله سیدعلی شفیعی نے صلہ رحم کے سماجی اثرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خداوند متعال نے قرآن کریم میں تین جگہ قطع رحم کرنے والے کو لعنت کی ہے ۔
خبر کا کوڈ: 431821 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
دنیا محو حیرت ہے، اب بھی بہت سے ہمدرد سمجھاتے ہونگے کہ اے دیوانو! کیا کرتے ہو؟ کیا دیکھتے نہیں ہو کہ راستے پرخطر ہیں، داعش ہے، القاعدہ ہے اور بے قاعدہ حکمران ہیں، لیکن یہ دیوانے عجیب ہیں، مشکلوں سے لطف اٹھاتے ہیں، مصیبتیں زیادہ آئیں تو کیف و سرور رسوا ہو جاتا ہے۔ جس بستی میں ان میں سے کسی مسافر کی لاش واپس آئے، وہاں سے اگلے برس زیادہ تعداد میں مسافر گریہ کناں نکل نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ ’’داناؤں‘‘ اور’’دانشوروں‘‘ کے مشورے اور تبصرے ان پر اسی طرح بے تاثیر ثابت ہوتے ہیں، جسطرح خود حسینؑ کو ترک سفر کا مشورہ دینے والوں کا مشورہ شکریہ کا ساتھ واپس لوٹا دیا جاتا تھا۔ حسینؑ تو وعدہ الٰہی نبھانے نکلے تھے اور حسینؑ کے دیوانے سنت نبویؐ میں اشک بہانے نکلے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431820 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
لبنانی اخبار الاخباریہ نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان کو ایک خط میں اسرائيل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے تجویز پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 431819 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
بشار الجعفری:
اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے سعودی عرب کو وہابی دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانتکاری کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 431818 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
جبران باسیل:
لبنان کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں مستعفی ہونے والے لبنانی وزير اعظم سعد حریری کی وطن واپسی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستعفی وزير اعظم کی لبنان واپسی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ: 431817 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
جنرل محمود زبیر حیات:
پاکستانی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 431816 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
رحمانی فضلی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے زلزلے کے بارے میں پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کرمانشاہ میں ۷ ضلعوں اور ۱۹۰۰ دیہاتوں کو زلزلے سے شدید نقصان پہنچا ہے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ۴۳۲ افراد جاں بحق جبکہ ۷۸۰۰ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 431814 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
روس نے شام میں امریکا پر داعش اور دیگر مسلح گروپوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431813 تاریخ اشاعت : 2017/11/15
حجت الاسلام مظہر علوی:
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مسئول شعبہ زیارات کا کہنا ہے کہ معاملہ کی اہمیت، سنگینی اور حساسیت کے پیش نظر تمام زائرین کی بروقت واپسی اور سیکورٹی انتظامات کو موثر بنائے جانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائیں چنانچہ حکومت اور ریاست زائرین کو ہر قسم کی سفری سہولیات فراہم کرے۔ زائرین کو گذشتہ کچھ عرصہ سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاﺅس میں جن مسائل کا سامنا ہے، ان کے حل کیلئے ٹھوس، سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ: 431796 تاریخ اشاعت : 2017/11/13
قومی ختم نبوت کانفرنس:
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کی پہرہ داری ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی وفات کے بعد مختلف ۵ افراد نے جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا جبکہ برصغیر میں جھوٹی نبوت کے فتنے کا موجد مرزا غلام احمد قادیانی تھا، جس کیخلاف تمام مکاتب فکر نے جدوجہد کی، اس حوالے سے قائدین اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 431795 تاریخ اشاعت : 2017/11/13
انصر مہدی:
طلباء رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رانا ثناءاللہ نے ابھی ۱۴ بے گناہوں کے خون کا حساب دینا ہے، ۱۰۰ سے زائد افراد کو زخمی کیا گیا اور جب تحقیقاتی کمیشن نے حقائق پر منبی رپورٹ تیار کی تو اسے دبا لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 431794 تاریخ اشاعت : 2017/11/13
ھندوستان ، پاکستان و دیگر عالمی حکومتوں اور قوموں نے ایران و عراق میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431793 تاریخ اشاعت : 2017/11/13
بہرام قاسمی:
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے اور تہران اس اصول پر پوری طرح کاربند ہے۔
خبر کا کوڈ: 431792 تاریخ اشاعت : 2017/11/13
شام:
مشرقی شام میں واقع شہر البوکمال کے مضافاتی علاقوں پر شامی فضائیہ کی کارروائی میں دسیوں داعشی تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 431791 تاریخ اشاعت : 2017/11/13
یمن کے عوام نے سعودی عرب کی جانب سے ظالمانہ محاصرے کے خلاف دارالحکومت صنعا میں بڑا مظاہرہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431790 تاریخ اشاعت : 2017/11/13
سعودی حکام نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر بھی استعفے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431789 تاریخ اشاعت : 2017/11/13