رسا - صفحه 209

ٹیگس - رسا
پیر اعجاز احمد ہاشمی :
پاکستان کے اہلسنت کے عالم دین نے کہا ہے کہ داعش جیسی استعماری تنظیم نے مسلمانوں کی ثقافت، اسلامی ورثے اور انبیاء علیہم السلام کے مزارات کو نقصان پہنچا کر اہل ایمان کی دل آزاری کی۔
خبر کا کوڈ: 431956    تاریخ اشاعت : 2017/11/24

حسن روحانی:
ایران کے صدر مملکت نے کرمانشاہ کے حالیہ زلزلے کے لیے افغانستان کی قوم اور حکومت کے اظہار تعزیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے اور رہیں گے۔
خبر کا کوڈ: 431955    تاریخ اشاعت : 2017/11/24

بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا اثر و رسوخ افتخار آمیز رہا ہے کیونکہ یہ اثر و رسوخ دوستانہ ہے اور ایران اپنے ہمسایوں کے تحفظ کے لئے فداکاری کا مظاہرہ کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431954    تاریخ اشاعت : 2017/11/24

آیت اللہ کاظم صدیقی:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ شجرہ خبیثہ داعش کی نابودی امریکا اسرائیل اور بین الاقوامی صیہونیزم کی ذلت آمیزشکست ہے۔
خبر کا کوڈ: 431953    تاریخ اشاعت : 2017/11/24

رضا نجفی:
ایٹمی توانا‏ئی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے مستقل مندوب رضانجفی نےکہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ کوئی یکطرفہ راستہ نہیں ہے اورایران ایٹمی معاہدے کی اس وقت تک پابندی کرتا رہے گا جب تک دیگر فریق بھی اس کی پابندی کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 431952    تاریخ اشاعت : 2017/11/24

اقوام متحدہ:
ایران میں اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر نے زلزلہ زدگان کے لیے ایرانی عوام کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431951    تاریخ اشاعت : 2017/11/24

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے محبت اہلبیت کو محور بنا کر اسلامی مذاہب کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے-
خبر کا کوڈ: 431928    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

ایرانی وزیر دفاع:
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431927    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے شام اور عراق میں داعش کی شکست کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام کے لیے ایران کی حمایت کے نتیجے میں داعش اور اس دہشت گرد گروہ کے حامی خطے میں اپنے اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431926    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں امت اسلامیہ کو داعش پر پیروزی کی مبارکباد پیش کی ۔
خبر کا کوڈ: 431925    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس ایجنڈے کے پیچھے بین القوامی قوتیں ملوث ہیں، ہم مملکت خداداد پاکستان کو کسی بھی عرب ریاست کی کالونی نہیں بننے دینگے، پاکستان کی سالمیت کو خطرہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں سے ہے، سید ناصر شیرازی اس مادر وطن کا باوفا بیٹا ہے، وہ ہمیشہ ملک دشمنوں کیخلاف سینہ سپر رہے، ان کو اسی جرم کی پاداش میں عرب ممالک اور انڈیا کے کاسہ لیسی کرنے والے حکمران جماعت نے اغوا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431924    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

میاں مقصود احمد:
ملتان سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی ناکامیاں اور کوتاہیاں چھپانے کے لیے ایسے ایشوز اُٹھا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ملک بھر کے مدارس، ان کی انتظامیہ اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بیرونی دباؤ پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431923    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

حجت الاسلام مختار احمد امامی:
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ خیبر پخونخواہ کا وزیراعلیٰ ایک نا اہل شخص ہے، خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے ملت تشیع کو اگر یونہی نظر انداز کیا جاتا رہا توپھر ہماری جانب سے کسی بھی تعاون کی امید دل سے نکال دیں۔
خبر کا کوڈ: 431922    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

ترک فوج کے چیف آف اسٹاف کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شام میں قیام امن کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہان نے سہ فریقی اجلاس میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: 431921    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

ڈاکٹر حسن روحانی :
ایران کے صدر نے شام کی سرزمین سے داعش دہشت گرد گروہ کی بنیاد کو اکھاڑ پھینک دیئے جانے کی خبر کو ایران اور پورے علاقے کے عوام کے لئے باعث خوشی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 431920    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ داعش کے شجرہ خبیثہ کے تسلط کا خاتمہ، امریکہ کی سابق اور موجودہ حکومت اوراس سے وابستہ حکومتوں پر کاری ضرب ہے جنہوں نے داعش کو تشکیل دیا اور اس کی حمایت و مدد کی تا کہ مغربی ایشیا پر اپنے ناپاک تسلط کو بڑھاوا دے اور ناجائز صہیونی حکومت کو اس پر مسلط کرے۔
خبر کا کوڈ: 431919    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

فواد معصوم:
عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ شام میں امن قائم ہونے سے عراق میں بھی امن و امان کی صورت حال مستحکم ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 431918    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے آداماوا کی ایک مسجد میں خودکش دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم پچاس افراد جاں بحق ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 431917    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ شام، داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیاب ہوا ہے، کہا ہے کہ مشرق وسطی میں بنیادی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 431916    تاریخ اشاعت : 2017/11/22

سنی علماء کونسل عراق کے سربراہ:
سنی علماء کونسل عراق کے سربراہ نے یاد دہانی کی کہ عراقی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں ہے کیوں کہ امریکا، ملک کو متزلزل کرنے اور فتنہ انگیزی میں مصروف ہے ۔
خبر کا کوڈ: 431915    تاریخ اشاعت : 2017/11/22