ٹیگس - رسا
حجت الاسلام سید اقتدار حسین نقوی:
ملتان میں وکلاء کے وفد سے ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، جب تک یہ گٹھ جوڑ موجود ہے دہشت گردی کے خاتمے کی امید رکھنا بے وقوفی ہے۔
خبر کا کوڈ: 427004 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
ڈاکٹر عبدالقدیر خان:
کراچی میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان نے کہا کہ اگر پاکستانیوں کو درست رہنمائی اور مدد کرنے والا مل جائے، تو وہ ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 427003 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
سید ناصر شیرازی :
مختلف وفود سے گفتگو میں ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عوام کے منتخب نمائندے مسلکی تعصب کا شکار ہوئے بغیر کام کر کے ہی ملک و قوم کی حقیقی خدمت کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ مسلک یا مذہب کو بنیاد بنا کر کسی کی بھی توہین کو شرپسندی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ: 427002 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
بحرین کے سنٹرل جیلوں کے قیدیوں کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427001 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم:
مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امنیت ، ملت عراق کی ریڈ لائن ہے ۔
خبر کا کوڈ: 427000 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
کربلا میں سنی علماء کا اجلاس منعقد ہوا؛
کربلا میں سنی علماء کا اجلاس منعقد ہوا ، سنی علمائے کرام نے اس اجلاس میں عراق کی حفاظت و بقا میں حضرت آیت الله سیستانی اور عوامی فورس کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ۔
خبر کا کوڈ: 426999 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں؛
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ا رسا ل کردہ تہنیتی پیغام میں دنیا میں مقیم تمام ایرانیوں کو تقریب نوروز کی مبارکباد پیش کی ۔
خبر کا کوڈ: 426998 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
افغانستان کے ایک مشتعل فوجی نے ملک کے جنوبی علاقے میں تعینات امریکی فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
خبر کا کوڈ: 426997 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
عراقی فوج کے ایک کمانڈر نے موصل کے مغربی میں واقع نابلس علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 426996 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
یمنی فوج نے سعودی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر یمن کی بندرگاہوں پر سعودی عرب کے حملے بند نہ ہوئے تو وہ سعودی عرب کے کافی اندر تک جوابی کارروائیاں انجام دے گی۔
خبر کا کوڈ: 426995 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت پر شام کی جوابی کارروائی نے صورت حال کو دمشق کے حق میں تبدیل کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 426994 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
شامی فوج نے دمشق کے مشرق مین جوبر کے اطراف میں فوجی و غیر فوجی علاقوں پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
خبر کا کوڈ: 426993 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
شامی فوج اور اس کی اتحادی قوتوں نے صوبے حمص میں پالمیرا کے مشرقی مضافاتی علاقوں المزار اور الہرم پہاڑوں کو آزاد کرا لیا۔
خبر کا کوڈ: 426992 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کے طور پر ماسکو میں اسرائیل کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 426991 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلانے والی عالمی تحریک بی ڈی ایس کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 426990 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
سید علی گیلانی اور میر شاہد سلیم نے کشمیری رہنماؤں کی نظر بندی کی مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: 426989 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
پانچویں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا عمل پیر سے شروع ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: 426988 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
صدر مملکت روحانی نے اپنے پیغام نوروز میں؛
ایران کے صدر مملکت نے اپنے نوروز کے پیغام میں یہ بات زور دے کر کہا: نیا ہجری شمسی سال ایرانی قوم کے لئے ترقی و پیشرف اور جوانوں کے لئے مزید روزگار کی فراہمی کا سال ثابت ہوگا ۔
خبر کا کوڈ: 426986 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
رہبر انقلاب نے نوروزکے پیغام میں؛
رہبر انقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے اپنے نوروز کے پیغام میں ایرانی قوم اور دنیا کی تمام مسلم اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گزشتہ سال کو ایران اور ایرانی قوم کے لئے عزت و وقار اور امن و آشتی کا سال قرار دیا ۔
خبر کا کوڈ: 426985 تاریخ اشاعت : 2017/03/20
عبدالغفار روپڑی:
جماعت اہلحدیث کے کے مرکزی امیر نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا: حکومت غیر ملکی سوشل میڈیا مالکان سے گستاخانہ مواد اپلوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی حاصل کرے اور تمام متعلقہ حکومتی ادارے گستاخانہ مواد اپلوڈ پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں اور قانون و شریعت کے مطابق سزا دینے کے مؤثر اقدامات کریں، قومی اور پنجاب اسمبلی میں توہین رسا لت کی روک تھام اور گستاخوں کو نشان عبرت بنانے کے حوالے سے منظور کی جانیوالی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ: 426964 تاریخ اشاعت : 2017/03/18