ٹیگس - رسا
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ امریکہ کو بھارت کے غیر محفوظ ایٹمی ہتھیاروں سے دنیا کی تباہی کا احساس ہونا چاہئے، پاکستان دشمن طاقتیں پاک فوج اور عوام میں فاصلے پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، پاک بھارت بامقصد مذاکرات خطے کے امن کیلئے ضروری ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 426921 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
چیئرمین ٹی ایچ آر علامہ امیر حمزہ نے کہا کہ جن بلاگرز کو گرفتار کیا گیا تھا انہیں بعد میں سیاسی مداخلت کے بعد رہا کر دیا گیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بلاگرز گستاخانہ پیجز بنانے میں ملوث تھے انہیں انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لایا جائے اور جو یہاں پر موجود ہیں ان سب پر ۲۹۵ سی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ۱۷ مارچ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا جبکہ بلاگرز کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ: 426920 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
علی حسین نقوی:
پولٹیکل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما نے کہا کہ خیرپور انتظامیہ اور صوبائی وزیر منظور وسان کیجانب سے تکفیری گروہ کی سرپرستی قابل مذمت ہے، پیپلز پارٹی شیعہ دشمنی پر مبنی رویئے میں تبدیلی لائے اور بانیان مجالس پر دباؤ ڈال کر مجالس عزا رکوانے کا سلسلہ فوری بند کرے۔
خبر کا کوڈ: 426919 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر فورم پر تکفیریت کے خلاف اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی موجودگی حکومت پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 426918 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
سراج الحق:
میاں چنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابی نظام کو پیسے کا کھیل بنا دیا گیا ہے۔ شریف، دیانتدار اور باصلاحیت لوگوں کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 426917 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن ۱۴ ،۱۵ ،۱۶ اپریل کواسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔
خبر کا کوڈ: 426916 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
امریکا نے اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے کی اس رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینیوں پر ایک نسل پرستانہ نظام مسلط کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 426915 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
حسین حقانی:
امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں کارخانے ایک ہی بلڈنگ میں ہیں، اس سے آگے ایک ڈرائی کلیننگ فیکٹری ہے جس میں تابعداری کرنیوالوں کی صفائی ہو جاتی ہے، وہ بھی بند ہونی چاہیئے، ان کے مضمون پر واویلا پاناما پیپرز اور دیگر معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے مچایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 426914 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ہونے والے خودكش حملوں كی شدید الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ دہشتگرد عناصر اپنی ناكامی اور شكست كو چھپانے كے لئے شامی عوام سے بدلہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 426913 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
ایڈمرل سیاری:
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ ہر طرح کے خطرات کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ: 426912 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 426911 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک عرب ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار علاقہ اور دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،
خبر کا کوڈ: 426910 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
ملائیشیا حکومت نے ایک بار پھر یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ میں اپنی فوج بھیجنے سے انکار کردیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 426909 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
عراق کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر اپنے ملک سے ترک فوج کے فوری اور غیر مشروط انخلا پر زور دیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 426908 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
اسرائیلی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے، جمعرات کی صبح غزہ پٹی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 426907 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
ہیومین رائٹس واچ نے بحرین کی صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔
خبر کا کوڈ: 426906 تاریخ اشاعت : 2017/03/16
بحرینی جوانوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے اطراف میں اپنا دھرنا برقرار رکھتے ہوئے ان کے دفاع کی تاکید کی ۔
خبر کا کوڈ: 426904 تاریخ اشاعت : 2017/03/15
نوروز کے موقع پر آیت الله جعفر سبحانی کی نصیحتیں؛
سرزمین ایران کے مرجع تقلید حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے نوروز کے قریب ہونے پر ایرانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اس قومی عید کے موقع پر صلہ رحم انجام دیں، فقیروں کی دستگیری کریں اور ایک دوسرے کی مشکلات حل کریں ۔
خبر کا کوڈ: 426903 تاریخ اشاعت : 2017/03/15
خبر کا کوڈ: 426902 تاریخ اشاعت : 2017/03/15
کیا گلگت بلتستان کی آزادی میں کشمیری عوام کا بھی کوئی ہاتھ ہے؟ کیا پاکستان کے بننے کے بعد آج تک کسی کشمیری حکمران نے باضابطہ یہاں کا دورہ کیا ہے؟ کیا آج تک کسی بھی کشمیری حکمران نے یہاں کے حقوق کے لئے کوئی ایک بات بھی کی ہے؟ ۷۳ کے آئین میں جب کشمیر کے لئے الگ قانونی حیثیت مل رہی تھی تو کیا اس میں گلگت بلتستان کو شامل کیا گیا ہے؟ جب ان سب کا جواب یقیناً نفی میں ہے تو پھر گلگت بلتستان کا کشمیر کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ اگر کبھی بھی مسئلہ کشمیر حل نہ ہو تو گلگت بلتستان کو بھی اس حالت میں رکھا جائے گا؟ یہ کہاں کی منطق ہے۔ یہ ایسی حقیقت ہے جسے ایک چھوٹا بچہ بھی سمجھ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 426901 تاریخ اشاعت : 2017/03/15